Technology

Ads

Most Popular

Wednesday, 7 March 2018

عراق میں امریکہ کی موجودگی کے حامی دراصل امریکی ایجنٹ اور غلام ہیں،حزب اللہ عراق

 

بغداد (مانیٹرنگ ڈیسک) حزب اللہ عراق کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملک میں جب تک امریکی فوج موجود ہے تحریک مسلح رہے گی اور جو لوگ امریکی موجودگی کے حامی ہیں وہ امریکی ایجنٹ وغلام ہیں۔ حزب اللہ عراق کے ترجمان ’’جعفرحسینی ‘‘نے عراق میں امریکی کو بین الاقوامی قوانین کے خلاف قرار دیتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ عراق میں امریکی موجودگی تک مسلح رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ جب تک ملک میں امریکی فورس موجود ہے تحریک مسلح رہے گی ہم نے حکومت کو خاصا وقت دیا کہ وہ امریکی فورسز کو باہر نکالنے پر مجبور کریں۔ موصوف ترجمان نے کہا کہ ہم کسی طور امریکی موجودگی کو نہیں مان سکتے اور ہم ہر صورت امریکیوں کو باہر نکالنے کے لیے کوشش کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی موجودگی سے نقصان کے علاوہ ہمیں کوئی فائیدہ نہیں پہنچا ہے اور زیادہ تفصیل نہیں بتاسکتے مگر ملک میں ۲۰ امریکی اڈے کسی طور درست نہیں۔

حزب‌الله عراق کے ترجمان نے کہا کہ آج حزب اللہ دس برابر زیادہ طاقتور مسلح تنظیم بن چکی ہے اور جدید ترین اسلحوں کے ساتھ حزب اللہ اور فوج میں اچھی ہم آہنگی موجود ہے ۔

انہوں نے بعض اہلسنت گروپوں کی جانب سے امریکی موجودگی کے مطالبے کو نادرست قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ امریکی موجودگی کی وجہ سے القاعدہ اور دیگر مسلح تنظیمیں یہاں وجود میں آچکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی موجودگی کے حامی اصل میں انکے ایجنٹ کا کردار ادا کررہے ہیں۔

جعفر حسینی نےمزید کہا کہ ہم انتخابات میں حصہ نہیں لے رہے ہیں مگر عوام سے چاہتے ہیں کہ وہ ضرور شرکت کریں اور باصلاحیت افراد کو آگے لانے میں کردار ادا کریں۔

The post عراق میں امریکہ کی موجودگی کے حامی دراصل امریکی ایجنٹ اور غلام ہیں،حزب اللہ عراق appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ http://ift.tt/2G2MsP5
via IFTTT

No comments:
Write komentar