تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلامی جمہوریہ ایران میں تعینات چینی سفیر نے کہا ہے کہ ایران چین کا 30 سالہ اسٹریٹجک شراکت دار ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران میں تعینات چینی سفیر’’ لیو جنگ تانگ‘‘ نے ایران کی صلاحیتوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران چین کی تجارت میں بہت اہم کردار ادا کر رہا ہے اور دونوں ممالک اقتصادکے شعبے میں ایک دوسر ے کے لیے لازم و ملزوم ہیں۔
چینی سابق سفیر نے کہا کہ ایران ایک نوجوان افرادی قوت کا مالک اور چین بھی ایک اعلٰی پیداوار کی طاقت کا مالک ہے جو یہ دونوں ممالک کی مارکیٹوں کے لیے فائدہ مند اور باہمی مسائل کو حل کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ایک بیلٹ اور سڑک کا قیام باہمی سیاسی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کا باعث ثابت ہوگا۔
چینی عہدیدار نے دونوں ممالک کے درمیان اچھے تجارتی اور دوستانہ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ شاہراہ ریشم ایران اور چین کے اچھے تعلقات کے لیے بہت مؤثر کردار ادا کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران چین کے لیے بہت اہم ہے اسی لیے اس ملک کے ساتھ باہمی تعلقات کی توسیع ہماری ترجیح ہے۔لیو جنگ تانگ نے مزید کہا کہ ہم نے ایک سرمایہ کاری فنڈ تشکیل دیا ہے جو کرنسی کے سلسلے میں ایران کی مدد کر سکتا ہے۔
The post ایران چین کا 30 سالہ اسٹریٹجک شراکت دار ہے:چینی سفیر appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ http://ift.tt/2D7A4Kd
via IFTTT
No comments:
Write komentar