Technology

Ads

Most Popular

Wednesday, 7 March 2018

سعودی ولیعہد کی جانب سے قطری عوام کی توہین پر مبنی جملے

 

قاہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے امریکہ نواز ولیعہد محمد بن سلمان نے قطری عوام کی آشکارا توہین کرتے ہوئے کہا ہے کہ قطریوں کی تعداد مصر کی ایک سڑک پر چلنے والوں کے برابر بھی نہیں ہے۔مصری الیوم کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے امریکہ نوازولیعہد محمد بن سلمان نے قاہرہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان خبروں کومسترد کیا کہ قطر کا اقتصادی بائیکاٹ کرنے والے ممالک پر دباو ٔہے۔سعودی ولیعہد نے کہا کہ قطر میں جو بر سر اقتدار ہیں وہ ریاض اور قاہرہ کے دشمن ہیں۔

محمد بن سلمان نے قطری عوام کی آشکارا توہین کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے آپ کو قطر کے بحران میں مصروف کرنا نہیں چاہتے اس لئے کہ قطریوں کی تعداد مصر کی ایک سڑک پر چلنے والوں کے برابر بھی نہیں ہے۔واضح رہے کہ سعودی ولیعہد محمد بن سلمان اتوار کے روز اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر قاہرہ پہنچے۔

The post سعودی ولیعہد کی جانب سے قطری عوام کی توہین پر مبنی جملے appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ http://ift.tt/2G0CopF
via IFTTT

No comments:
Write komentar