Technology

Ads

Most Popular

Saturday, 13 October 2018

ایشین چیمپیئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کے 18رکنی اسکواڈ کا اعلان

 

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے رواں ماہ ہونے والی ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے 18 رکنی قومی ٹیم اعلان کردیا ہے جس میں رضوان سینیئر ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ عماد شکیل بٹ ان کے نائب ہوں گے۔ایشین چیمپیئنز ٹرافی کا انعقاد رواں 18 سے 28اکتوبر تک عمان میں ہو گا جس کے لیے پاکستان کے 18رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔عمان کے شہر مسقط میں شیڈول ایونٹ میں قومی ٹیم کی قیادت رضوان سینئر کریں گے جبکہ نائب کپتان کی ذمے داریاں عماد شکیل بٹ نبھائیں گے۔

اعلان کردہ 18رکنی اسکواڈ میں عمران بٹ، مظہر عباس، عرفان سینئر، علیم بلال، مبشر علی، عماد شکیل بٹ، تصور عباس، توثیق ارشد، عرفان جونیئر، رضوان جونیئر، عمر بھٹہ، ارسلان قادر، علی شان، عرفان سینئر، اعجاز احمد، عتیق ارشد، فیصل قادر، ابو بکر محمود اور محمد زبیر شامل ہیں۔18رکنی اسکواڈ کے اعلان کے ساتھ ساتھ 7 کھلاڑیوں کو اسٹینڈ بائی کے طور پر بھی رکھا گیا ہے تاکہ کسی کھلاڑی کی انجری یا ایمرجنسی کی صورت میں اسے عمان بھیجا جا سکے۔پاکستان کی ٹیم ایشین چیمپیئنز ٹرافی،

میں اپنا پہلا میچ 19 اکتوبر کو جنوبی کوریا کے خلاف کھیلے گی جبکہ قومی ٹیم کا روایتی حریف بھارت سے مقابلہ 20 اکتوبر کو ہو گا۔

The post ایشین چیمپیئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کے 18رکنی اسکواڈ کا اعلان appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2pP1zUO
via IFTTT

No comments:
Write komentar