انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی میں تیز رفتار ٹرک بے قابو ہو کر نہر میں گرنے کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک ہو گئے۔ ترک میڈیا کے مطابق حادثہ مغربی صوبے ازمیر میں پیش آیا جہاں ہائی وے کے قریب تیز رفتار ٹرک ڈرائیور سے بے قابو ہو کر رکاوٹیں توڑتا ہوا نہر میں جا گرا جس کے نتیجے میں ٹرک میں سوار 22 افراد ہلاک ہو گئے۔
مرنے والوں میں 2 کم سن بچوں سمت حاملہ خاتون بھی شامل ہے جب کہ ٹرک ڈرائیور کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے ڈرائیور کا ابتدائی بیان قلمبند کر لیا ہے جس میں اس کا کہنا تھا کہ کہ سامنے سے آنے والی کار کو بچاتے ہوئے ٹرک بے قابو ہو کر نہر میں جا گرا۔ ترک میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹرک میں غیر ملکی تارکین وطن سوار تھے اور ان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
The post ترکی میں تیز رفتار ٹرک نہر میں جا گرا، 22 افراد ہلاک appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2QLkE5Q
via IFTTT


No comments:
Write komentar