Technology

Ads

Most Popular

Friday, 19 October 2018

متحدہ عرب امارات: 22 رکنی اعلیٰ سطحی وفد کا دورہ پاکستان ملتوی

 

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے اعلیٰ سطح وفد نے دورہ پاکستان ملتوی کر دیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کے 22 رکنی اعلیٰ سطح کے وفد نے دورہ پاکستان ملتوی کر دیا ہے، وزیرخزانہ اسد عمر سے شیڈول ملاقات میں عرب امارات کے وفد سے ادھار تیل لینے پر مذاکرات ہونے تھے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جمعہ کے روز قطری وزیرخارجہ سے ملاقات طے ہے جس کے باعث عرب امارات کے وفد نے دورہ ملتوی کیا۔

ماضی کی طرح دشمن کے فتنہ انگیز اور اختلاف پر مبنی منصوبوں کو ناکام بنا دیں گے
حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے لبنان کے ریڈیو النور کے اہلکاروں سے ملاقات میں کہا ہے کہ لبنانی عوام ماضی کی طرح دشمن کے فتنہ انگیز اور اختلاف پر مبنی منصوبوں کو ناکام بنا دیں گے۔

انھوں نے کہا کہ لبنانی میڈیا کو بھی چاہیے کہ وہ لبنان کے خلاف دشمن کی تمام سازشوں کو بے نقاب کر کے ماضی کی طرح ناکام بنا دے۔ حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا کہ ہم نے فوجی اور سکیورٹی خطرات کو کسی حد تک پس پشت چھوڑ دیا ہے لیکن اس کے باوجود ہمیں ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لئے آمادہ رہنا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ ہم آگاہی اور بیداری کے ساتھ ماضی کی طرح دشمنوں کی موجودہ سازشوں اور فتنوں کو ناکام بنا دیں گے۔

The post متحدہ عرب امارات: 22 رکنی اعلیٰ سطحی وفد کا دورہ پاکستان ملتوی appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2yqige9
via IFTTT

No comments:
Write komentar