Technology

Ads

Most Popular

Tuesday, 16 October 2018

“نیا پاکستان ہاوسنگ سکیم میں ان افراد کو 25 ہزار گھر دئیے جائیں گے۔۔” حکومت نے ایسا اعلان کردیا کہ پوری قوم وزیر اعظم کے گن گانے لگ گئی۔۔۔

 

لاہور (ویب ڈیسک ) حکومت نے نابینا افراد کیلئے نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم میں 25000گھروں کی تعمیرکا اعلان کردیا ہے۔ صوبائی وزیر ہاوسنگ میاں محمود الرشید کے مطابق وہ عوام کو ان کے خوابوں کی تعبیر دے کے جائیں گے۔ نابینا افراد کے ہاسٹل کی تعمیر کیلئے زمین ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ دے گا۔

صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم میں نابینا افراد کے لیے 25000 گھر تعمیر کیے جائیں گے اور کوشش ہو گی کہ نابینا افراد کے لیے ایک فیصد کوٹا مختص کر دیا جائے۔ انہوں نے نابینا افراد کے ہاسٹل کی تعمیر کے لیے زمین دینے کا بھی اعلان کیا۔ ان خیالات کا اظہار میاں محمود الرشید نے گزشتہ روز الحمرا کلچرل کمپلیکس میں انٹرنیشنل وائٹ کین سیفٹی ڈے کے حوالے سے العجم سکاؤٹس اوپن گروپ کی جانب سے منعقد کردہ ایک رنگا رنگ تقریب میں خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال محمد اجمل چیمہ اور ڈی ڈی او سپیشل ایجوکیشن سمیت مختلف سکولوں کے نابینا اساتذہ اور طلباء نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے میاں محمودالرشید نے کہا کہ عوام کو ہم نے بہت خواب دکھائے ہیں جن کی تعبیریں بہت مشکل ہیں۔ لیکن ہم خواب دیکھتے رہیں گے اور تعبیریں ڈھونڈتے رہیں گے اور ڈھونڈ رہے ہیں۔ انہوں نے وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم عوام کو ان کے وعدوں کی تعبیر ان سے کیے گئے وعدوں کو پورا کر کے اور ڈیلیور کر کے دیں گے۔ہمیں عوام نے تبدیلی کے لیے مینڈیٹ دیا ہے اور وہ تبدیلی ہم لا کر رہیں گے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر ہاوسنگ میاں محمود الرشید کا کہنا تھا کہ اس نفسا نفسی کے دور میں العجم ٹرسٹ کا نابینا افراد کے لیے کام بے لوث جذبے کی عظیم مثال ہے۔ انہوں نے نابینا افراد کے ہاسٹل کے دیرینہ مسئلے کے حل کے لیے ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے زمین دینے کا وعدہ کیا اور کہا کہ ہاسٹل کی تعمیر سے نابینا افراد کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔مزید برآں انہوں نے نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم میں نابینا افراد کے لیے 25000 گھروں کی تعمیر کا اعلان کرتے ہوئے نابینا افراد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ لازمی اس سکیم میں اپلائی کریں ۔ تقریب میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء نابینا طالبعلموں کی جانب سے گیت، خاکے اور ٹیبلوز بھی پیش کیے گئے۔ صوبائی وزیرہاوسنگ میاں محمود الرشید کا مزید کہنا تھاکہ حکومت پنجاب نابینا افراد کو ان کے حقوق فراہم کرنے کے مشن پرگامزن ہے۔ انہیں ملازمتوں میں کوٹہ جبکہ دیگر سہولیات بھی دینے کے لئے کوشاں ہیں ۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم پاکستان نے گذشتہ دنوں نیا پاکستان ہاوسنگ پراجیکٹ کا اعلان کیا تھا ، جس کے دوران 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کا اعلان کیا تھا جبکہ انہوں نے ابتدائی طور پر 7 اضلاع سے پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ۔

The post “نیا پاکستان ہاوسنگ سکیم میں ان افراد کو 25 ہزار گھر دئیے جائیں گے۔۔” حکومت نے ایسا اعلان کردیا کہ پوری قوم وزیر اعظم کے گن گانے لگ گئی۔۔۔ appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2IY7Rdy
via IFTTT

No comments:
Write komentar