Technology

Ads

Most Popular

Monday, 1 October 2018

’’بھارت، عالمی طاقتیں اور جمہوریت کی پامالی‘‘

 

(بریگیڈئیر (ر) محمودالحسن سید)

بھارت دنیا کے جمہوری ممالک میں سے ایک بڑا ملک ہے۔ لیکن اس کے باوجود وہاں پر جمہوری اصولوں کی پامالی آئے روز دیکھنے میں آتی ہے۔ نچلی ذات مثلاً دلت اور مسلمان اقلیت کے ساتھ اس کا سلوک بے حد غیر ہمدردانہ اور نا روا ہے۔ اس ضمن میں ذرائع ابلاغ کی آزادی بھی محدود ہے جو کہ جمہوری روایات کے منافی ہے۔ اس کی تازہ ترین مثال AL-JAZEERA TV الجزیرہ ٹی وی کی حالیہ بندش ہے۔ اس چینل کا قصور صر ف اتنا تھا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کی صحیح تصویر عوام تک پہنچاتاتھا۔ اس سلسلے میں تازہ ترین مثال Vidarbha ہے جو کہ کبھی روئی کی پیدا وار کے لئے بے حد مشہور تھا اور اسے عرف عام میں White Gold کہا جاتا تھا اب بھارت کی Suicide Belt بن چکاہے۔ اس ضمن میں ایک نجی تنظیم Vidar Samiti نے انکشاف کیا ہے کہ پچھلے 15 (پندرہ) سالوں میں چھ ہزار کاشتکاروں نے خود کشی کی ہے یہ ضلع Vidaharba اور Washim Akola اور Buldhana کے علاقوں میں ہوتی ہیں۔ خود کشیاں صرف دس ہزار روپے کے لئے بھی ہوئی ہیں۔ ان میں اٹھارہ سے تیس کے نوجوانوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ کیونکہ نوجوان ہندو بنیوں کے ہتھے چڑھ جاتے ہیں جو کہ ان سے بہت زیادہ سود وصول کرتے ہیں اور نوجوان واپس کرنے کی حالت میں نہیں ہوتے لہذاوہ تنگ پڑ کر اپنی جان لے لیتے ہیں۔

الجزیرہ AL-JAZEERA TV کا دوسرا قصور یہ کہ اس نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ بھارت کے مختلف علاقوں میں خصوصاً آسام کے علاقے میں تقریباً چالیس سے پنتالیس ہزار بچے سالانہ گم یا اغوا کرلئے جاتے ہیں۔ آسام کے تحقیقی ادارے نے انکشاف کیا ہے کہ اکتوبر میں کم ازکم سینتالیس ہزار بچے 2012 ء میں گم ہوئے جن میں دو ہزار پانچ سو تیس لڑکیاں ہیں۔ اس کی اصل وجہ بچوں سے مشقت لیناہے۔ اس رپورٹ کے مطابق پچھلے سال تقریباً ایک سو بتیس کو جسم فروشی پر مجبور کیا گیا۔ آسام کی آبادی کا ایک بہت بڑا حصہ اس سے متاثر ہورہا ہے۔ اور یہاں سے لوگ تیزی سے نقل مکانی کررہے ہیں۔ اس چینل کو بند کرنے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ اس نے نئی دہلی میں تین بچوں کی خوراک کی کمی کی وجہ سے موت کی خبر شائع کی۔ یہ حالت اس ملک کی ہے جو کہ Supposedly سب سے تیزی سے معاشی ترقی کررہا ہے۔ اس کے باوجود یہاں خوراک کی کمی کی وجہ سے مر رہے ہیں۔ قارئین! بھارت کا اصلی چہرہ دنیا پر پوری طرح عیاں نہیں ہے۔ خاص طور پر کشمیر کے سلسلے میں اصل حالات کی خبریں دینے پر اس چینل پر عتاب نازل ہوا خاص طور پر جب یو این کمشنر نے نہتے کشمیریوں پر کئے جانے والے بے پناہ مظالم جو کہ بھارتی فوجی وہاں پر لگاتار ڈھارہے ہیں کی خبر شائع کی گئی ۔ بد قسمتی یہ ہے کہ دنیا کے بڑے ممالک بھارت کی معاشی ترقی کا فائدہ اٹھانے کی خود غرضانہ کاوشوں کی وجہ سے انسانی حقوق کی پامالی میں بھارت کاساتھ دے رہے ہیں خاص طور پر مقبوضہ کشمیر کی طرف سے اپنی آنکھیں بند کئے ہوئے ہیں۔

دراصل عالمی ضمیر مردہ ہوچکا ہے صرف مادی نقطہ نظر کو اہمیت دی جاتی ہے اور اس سلسلے میں سب اصولوں کو جن کا وہ دن رات پرچار کرتے ہیں پسِ پشت ڈال دیا جاتا ہے۔ قارئین بھارت اور عالمی طاقتوں کا اصل اور بھیانک چہرہ۔ یہ ہے کہ خود کو عالمی جمہوری طاقت ظاہر کرنے والا ملک حقیقت میں انسانیت کی سطح سے نیچے گری ہوئی حرکتیں اور ہتھ کنڈے استعمال کرتے ہوئے بے گناانسانوں کو بے دردی سے موت کے گھاٹ اتار رہا ہے۔ صد افسوس کہ عالمی طاقتیں اس معاملے میں دنیا کو درس دیتی پھرتی ہیں لیکن بھارت کی اس سوچ اور رویے کو پس پشت ڈال رہی ہیں۔

The post ’’بھارت، عالمی طاقتیں اور جمہوریت کی پامالی‘‘ appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2Ndj5LG
via IFTTT

No comments:
Write komentar