Technology

Ads

Most Popular

Friday, 19 October 2018

سول سیکریٹریٹ کے منسٹر بلاک میں ایسی خواتین کا داخلہ بند کردیا گیا جو۔ ۔ ۔پولیس نے خاتون کو اندر داخلے کی کوشش پر روک کر ایسی بات کہہ دی کہ سوشل میڈیا پر طوفان آگیا

 

لاہور(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کی پنجاب میں حکومت بنتے ہی تنازعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ روزانہ پارٹی کے وزرا اور اپوزیشن خبروں میں ہے۔ لیکن اب تازہ سکینڈل نے پنجاب حکومت کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کردیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بعض خواتین نے الزام عائد کیا ہے کہ سول سیکرٹریٹ کے منسٹرز بلاک میں دوپٹے کے بغیر خواتین کا داخلہ روک دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے متعد د خواتین نے ٹوئٹس بھی کئے ہیں ۔ ایسے میں سوشل میڈیا صارف سدری بٹ نے دعویٰ کیا کہ وہ ان خبروں کی تصدیق کیلئے سول سیکرٹریٹ گئیں ۔ لیکن انہیں بھی پولیس کی جانب سے روک دیا گیا۔ انہوں نےا س امر کی مذمت کی اور لکھا کہ پولیس اہلکار نے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا نام استعمال کیا اور کہا کہ اسے دوپٹے کے بغیر خواتین کا داخلہ روکنے کا حکم صوبائی وزیر صحت نے دیا ہے۔ سدریٰ بٹ نے اس سارے واقعے کی ویڈیو بھی اپ لوڈ کی ہے اور کہا ہے کہ میں نے پولیس اہلکاروں سے کہا کہ مجھے تحریری احکامات دکھائے جائیں ۔ لیکن ان کے پاس کوئی ایسا تحریری حکمنامہ نہیں تھا جس میں حکومت کی جانب سے دوپٹے کے بغیر خواتین روکا گیا ہو۔ سدریٰ بٹ کے مطابق پولیس اہلکار نے صرف ڈاکٹر یاسمین راشد کا نام استعمال کیا ہے۔ خاتون نے تحریک انصاف بالخصوص ڈاکٹر یاسمین راشد سے ایسے معاملات کا نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا۔

خاتون کی اس ویڈیو کے جواب میں سوشل میڈیا صارفین نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ضیاء الرحمان نامی صارف نے لکھا ہے کہ وہ وقت بھی دور نہیں جب لوگ لباس کے بارے میں تحریری احکامات طلب کریں گے۔ اس ویڈیو میں موجود پولیس آفیسر انتہائی تہذیب یافتہ انداز میں گفتگو کر رہا ہے۔ لیکن ہم لوگ نا ن ایشوز کو ایشو بنا دیتے ہیں۔ اسی طرح ایک اور صارف نے خاتون کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ محترمہ جس تہذیب یافتہ اور نرم انداز میں پولیس اہلکار گفتگو کر رہا ہے ، وہ قابل تعریف ہے ۔ لیکن آپ اس کی تعریف کرنے کی بجائے انتہائی بدتمیزی سے گفتگو کر رہی ہیں۔سکالر تارڑ نامی ٹوئٹر ہینڈل نے ٹوئٹ کیا کہ حیرت ہے اعتراض تو تب بنتا جب پولیس والا کہتا کہ حجاب یا ڈوپٹہ اتار کر اندر جائیں ۔ لیکن یہاں اسلامی جموریہ پاکستان والے اس بات پر ایشو اٹھا رہے ہیں کہ ڈوپٹہ پہننے کا کیوں کہا جا رہا ہے ۔ اس میں تو کوئی ایسی غلط بات نہیں ۔ اور ویڈیو بنا کر یہ شو کیا جا رہا ہے جیسے بی بی مظلوم ہوں۔ چند ٹوئٹر ہینڈلز نے پنجاب حکومت کے اس اعلان پر کڑی تنقید کی ہے۔ تاہم تاحال پنجاب حکومت کی جانب سے واقعے پر کوئی ردعمل نہیں دیا گیا۔

The post سول سیکریٹریٹ کے منسٹر بلاک میں ایسی خواتین کا داخلہ بند کردیا گیا جو۔ ۔ ۔پولیس نے خاتون کو اندر داخلے کی کوشش پر روک کر ایسی بات کہہ دی کہ سوشل میڈیا پر طوفان آگیا appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2PGaUtl
via IFTTT

No comments:
Write komentar