Technology

Ads

Most Popular

Friday, 5 October 2018

غزہ میں رات بھر احتجاجی مظاہرے اور اسرائیلی فوج پر سنگ باری

 

غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ کی مشرقی اور شمالی سرحد پر رات کے وقت فلسطینیوں کے مظاہرے جاری رہے۔

فلسطینی نوجوانوں نے اسرائیلی فوج پر سنگ باری کی اور یہودی کالونیوں پر آتش گیر کاغذی جہاز بھی پھینکے۔ رپورٹ کے مطابق مشرقی بیت حانون میں اسرائیلی فائرنگ سے تین فلسطینی زخمی ہوئے جب کہ تین فلسطینی جبالیا کے مقام پر اسرائیلی فائرنگ کی زد میں آ کر زخمی ہو گئے۔

فلسطینی مظاہرین نے بلند آواز میں صہیونی ریاستی دہشت گردی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ دوسری طرف سے قابض فوج نے فلسطینی مظاہرین پر فائرنگ کر کے کئی افراد کو زخمی کیا۔

خیال رہے کہ 30 مارچ 2018ء کے بعد سے غزہ کی پٹی میں جاری مظاہروں کے دوران اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں 203 فلسطینی شہید اور 21 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

The post غزہ میں رات بھر احتجاجی مظاہرے اور اسرائیلی فوج پر سنگ باری appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2Rvuha7
via IFTTT

No comments:
Write komentar