Technology

Ads

Most Popular

Friday, 5 October 2018

فلسطینیوں کے قاتل کو امریکہ کی جانب سے 38 ملین ڈالر کی امداد فراہم

 

تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ اور اسرائیل کے درمیان دو سال قبل ہونے والے دس سالہ معاہدے پر حال ہی میں عمل درآمد شروع کیا گیا ہے۔ نتن یاہو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکہ کی غیر مشروط حمایت ہی تل ابیب اور واشنگٹن کے درمیان مستحکم تعلقات کی بنیاد ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق امریکہ اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے دس سالہ معاہدے کے تحت امریکہ اسرائیل کو سالانہ تین ارب تیس کروڑ ڈالر کی فوجی جبکہ مشترکہ میزائیل پروگرام کی تقویت کے لیے پانچ سو ملین ڈالر کی امداد فراہم کرے گا۔
امریکہ نے اسرائیل کو گائیڈڈ سسٹم کی منتقلی کا حکم دے دیا ہے۔

عالمی برادری کی خاموشی کے درمیان امریکہ اسرائیل کو بھاری فوجی امداد ایسے وقت میں فراہم کر رہا ہے جب انیس سو سڑسٹھ سے لے کر دو ہزار سترہ تک صہیونی ریاست کے ہاتھوں بیالیس ہزار فلسطینی شہید اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔ پچھلے سترہ برس کے دوران تین ہزار فلسطینی بچے بھی اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہوئے ہیں۔

The post فلسطینیوں کے قاتل کو امریکہ کی جانب سے 38 ملین ڈالر کی امداد فراہم appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2ycffwW
via IFTTT

No comments:
Write komentar