Technology

Ads

Most Popular

Friday, 5 October 2018

شاہ سلمان ٹرمپ کے ہاتھوں اپنی بے عزتی پر آخر خاموش کیوں ہیں؟

 

(تسنیم خیالی)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جب پہلی مرتبہ سعودی عرب کی توہین کرتے ہوئے کہا تھا کہ سعودی عرب دودھ دینے والی گائے ہے تو اس وقت سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور دیگر سعودی حکام خاموش رہے، یہ خاموشی سعودیوں کو بہت مہنگی پڑ گئی اور اب ٹرمپ کے ہاتھوں سعودی عرب اور آل سعود کی توہین کا لامتناہی سلسلہ شروع ہو چکا ہے، اب سوچنے کی بات یہ ہے کہ آل شاہ سلمان سعودی عرب اور اپنی اتنی زیادہ توہین اور بے عزتی پر آخر خاموش کیوں ہیں؟

جب ٹرمپ نے پہلی مرتبہ توہین کی تھی تو اس وقت سعودی ذرائع ابلاغ کا کہنا تھا کہ ٹرمپ اپنی انتخابی مہم کے دوران خود کو مشہور کرنے کیلئے ایسا کر رہے ہیں، البتہ اقتدار میں آنے کے بعد ٹرمپ نے سعودی عرب اور سعودی حکمرانوں کی توہین کا سلسلہ جاری رکھا۔ رواں ہفتے میں ہفتے کے روز سے منگل تک ٹرمپ نے شاہ سلمان کی دو مربتہ توہین کی اور کہا کہ سعودی عرب امریکی حمایت اور دفاع کے بغیر دو ہفتے بھی نہیں نکال پائے گا، ٹرمپ کی حالیہ توہین پر سعودی فرمانروا انکے ولی عہد اور دیگر حکام نے ٹرمپ کو اب تک کوئی جواب نہیں دیا اور خاموشی اختیار کر رکھی کیونکہ اس کے علاوہ ان کے پاس کوئی چارہ بھی نہیں۔

شاہ سلمان اس لئے خاموش ہیں کہ وہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ ٹرمپ، سعودی عرب کے اندرونی اور بیرونی حالات کو دیکھتے ہوئے صحیح کہہ رہے ہیں، نیز شاہ سلمان یہ بھی اچھی طرح جانتے ہیں کہ ان کا موجودہ اقتدار امریکی کی حمایت اور دفاع کے سایے میں ہی چل سکتا ہے۔ شاہ سلمان اس لیے بھی خاموش ہیں کہ وہ تیل کی منڈی میں ایرانی تیل کی کمی کو پورا کرنے کے امریکی مطالبے پر عمل نہیں کر سکتے۔

شاہ سلمان کے سامنے دو ہی آپشنز ہیں ایک تو وہ تیل کی پیداوار میں اضافہ کرنے کا امریکہ مطالبہ قبول کرتے ہوئے سعودی تیل کی پیداوار میں اضافہ کرے جو کہ سعودی عرب فی الحال کرنے سے قاصر ہے اور ویسے بھی ایسا کرنے سے سعودی عرب کی معیشت کو نقصان ہو گا اور ملک کی اقتصادی سکیورٹی کو خطرات لاحق ہوں گے۔

دوسرا آپشن یہ ہے کہ وہ امریکی مطالبات کے آگے ڈٹ کر کھڑے ہو جائیں، دونوں آپشنز میں سعودی عرب کی ناکامی اور امریکہ کی سعودی عرب سے بیزاری ہے، اس لئے شاہ سلمان نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ شاہ سلمان کیلئے یہ خاموشی ایک تیسرے آپشن کی مانند ہے جو ان کے نزدیک مہنگا نہیں!

The post شاہ سلمان ٹرمپ کے ہاتھوں اپنی بے عزتی پر آخر خاموش کیوں ہیں؟ appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2O5sjil
via IFTTT

No comments:
Write komentar