العالم نیوز (ترجمہ تسنیم خیالی)
چند روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کی برملا بےعزتی کرتے ہوئے کہا تھا کہ سعودی عرب امریکی حمایت کے بغیر دو ہفتے بھی قائم نہیں رہ سکتا، البتہ یہ بے عزتی اپنی نوعیت کی پہلی بے عزتی نہیں۔ ٹرمپ نے کئی مرتبہ سعودی عرب اور آل سعود کی بے عزتی کی ہے اور اگر سعودی عرب خاموش رہا تو آنے والے وقت میں ان بے عزتیوں میں اضافہ کا قوی امکان ہے۔
نومبر 2014ء میں ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر سعودی عرب کی توہین کرتے ہوئے کہا تھا ’’سعودی عرب دودھ دینے والی گائے ہے اور جب اس گائے کے تھن سوکھ جائیں گے تو وہ پیسہ اور سونا دینے کے قابل نہیں رہے گی تو اس وقت ہم اسے ذبح کر دیں گے، یہ ایک حقیقت ہے جس سے امریکہ کے دوست اور دشمن دونوں ہی واقف ہیں‘‘۔
مئی 2015ء میں ہی ٹرمپ نے پھر سے سعودی عرب کی توہین کی اور کہا ’’آپ لوگ (سعودی) اس غلط فہمی میں نہ رہیں کہ جن وہابی گروپوں کو آپ لوگوں نے دنیا کے دیگر ممالک میں پیدا کیا اور ان کے ذریعے وہاں قتل وغارت گری، تباہی اور اندھیرا پھیلایا وہ آپ کے ساتھ کھڑے ہو کر آپ کی حمایت اور دفاع کریں گے، دنیا میں ان کے لئے آپ لوگوں کی گود کے علاوہ اور کوئی جگہ میسر نہیں، وہ ایک دن آپ کے ہی خلاف ہو کر آپ سب کو کھا جائیں گے‘‘۔
اگست 2015ء میں ٹرمپ نے سعودی عرب کی توہین کرتے ہوئے کہا ’’ایک دولت مند ملک ہونے کے ناطے سعودی عرب کو امریکی سیاسی و عسکری حمایت کے عوض پیسے دینا ہوں گے۔ ہمیں اچھا لگے یا برا ہمارے ہاں ایسے لوگ ہیں جو سعودی عرب کی حمایت کر چکے ہیں مجھے بھی سعودی عرب کی حمایت کرنے پر کوئی اعتراض نہیں البتہ ہم اس حمایت پر کافی رقم خرچ کر چکے ہیں جس کے بدلے میں ہمیں کچھ نہیں ملا، انہیں معاوضہ دینا ہو گا‘‘۔
اپریل 2016ء میں سعودی عرب کی توہین کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کہا ’’اس وقت سعودی عرب کو کوئی بھی چھیڑ نہیں سکتا مگر وہ ہمیں منصفانہ معاوضہ نہیں دے رہے ہمارا نقصان ہو رہا ہے‘‘۔ اکتوبر 2018ء میں ٹرمپ عوامی مجمع سے خطاب کے دوران پھر سے سعودی عرب کی توہین کرتے ہوئے کہا ’’بادشاہ سلامت، آپ شاید اپنے طیاروں کی حفاظت نہ کر پائیں، کیونکہ سعودی عرب پر حملہ ہونے جا رہا ہے البتہ ہمارے ساتھ آپ محفوظ ہیں، مگر ہمیں مقابل میں وہ نہیں مل رہا جو ہمیں ملنا چاہئے‘‘۔
ٹرمپ کا مزید کہنا تھا ’’ہم سعودی عرب کا دفاع کر رہے ہیں، آپ سب کہیں گے وہ دولتمند ہیں اور ٹرمپ شاہ سلمان سے محبت کرتے ہیں مگر میں نے کہا بادشاہ سلامت! ہم آپ کا دفاع کر رہے ہیں اور ممکن ہے کہ آپ ہمارے بنا دو ہفتے بھی نہیں نکال پائیں گے آپکو اپنی فوج کو پیسے دینے ہوں گے‘‘۔
یہ تھی ٹرمپ کی سعودی عرب اور آل سعود کی توہین کرنے کی چند مثالیں جن میں مستقبل قریب میں اضافہ نہ ہوتا دیکھائی دے رہا ہے۔
The post ٹرمپ کے ہاتھوں ہونے والی سعودی عرب کی بے عزتی کی داستان appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2y1S09q
via IFTTT
No comments:
Write komentar