Technology

Ads

Most Popular

Wednesday, 24 October 2018

“عمران خان آپ کے گرد تو یہ لوگ موجود ہیں جو۔۔۔۔۔۔۔ “مسلم لیگ ن کے اہم رہنماوں نے وزیر اعظم کو خبردار کردیا ، آپ بھی اتفاق کریں گے

 

لاہور(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن لاہور کے رہنماوں پرویز ملک اور عمران نذیر نے اہنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ انتقامی سیاست کا وقت گزر گیا نوازشریف کے 300ارب واپس لائیں یا معافی مانگیں، پرویز الٰہی کو نیب کی رفتار کم اسلئے لگ رہی ہے کیونکہ انکے دل میں حسد اور سیاسی انتقام کی آگ سلگ رہی ہے۔
پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک، و جنرل سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا ہے کہ عمران نیازی صاحب انتقامی سیاست کا وقت گزر گیا کرپشن کے ثبوت ہیں سامنے لائیں ، نوازشریف کے 300ارب واپس لائیں یا پھر معافی مانگیں۔پرویز الٰہی کو نیب کی رفتار کم اس لئے لگ رہی ہے کیونکہ ان کے دل میں حسد اور سیاسی انتقام کی آگ سلگ رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اسمبلی کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرارکان اسمبلی غزالی سلیم بٹ،چوہدری شہباز،مجتبیٰ شجاع الرحمن، سعدیہ تیمور،اسوہ ،آنیزہ فاطمہ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

لیگی رہنماوں نے وزیر اعظم پاکستان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان قوم کو بتائیں خیبر پی کے احتساب کمشن کے 6ارب کدھر گئے؟عمران خان کی کابینہ دوستوں اور حواریوں پر مشتمل ہے، تاریخ میں کرپٹ ترین کابینہ ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان عوام کو یہ بھی بتائیں کہ خیبرپی کے کا 45ارب کاقرض کیوں لیا اور وہ کہاں گیا؟ خیبرپی کے کی 65ارب کی بجلی چوری کیوں نہیں پکڑی؟ خیبرپی کے کی میٹرو کی کرپشن 80ارب پر کیسے پہنچی؟ زُلفی بخاری، علیمہ خان، علیم خان، جہانگیر ترین کی بیرون ملک پراپرٹی کی نیلامی کی تاریخ بتائیں؟ عمران صاحب! اب بڑھکیں نہ ماریں اور لوٹا پیسہ واپس لائیں۔

The post “عمران خان آپ کے گرد تو یہ لوگ موجود ہیں جو۔۔۔۔۔۔۔ “مسلم لیگ ن کے اہم رہنماوں نے وزیر اعظم کو خبردار کردیا ، آپ بھی اتفاق کریں گے appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2PRFh0b
via IFTTT

No comments:
Write komentar