Technology

Ads

Most Popular

Monday, 15 October 2018

باغ میں سجاوٹ کے لیے رکھا شوپیس خطرناک بم نکلا

 

فلوریڈا (مانیٹرنگ ڈیسک) فلوریڈا کے ایک گھر کے پائیں باغ میں برسوں سے رکھا شوپیس اصل میں دوسری عالمی جنگ میں استعمال ہونے بم کا ایک گولہ نکلا۔اس کی اطلاع ملتے ہی امریکی فضائیہ کے اہلکاروں نے گھر جاکر توپ کے ایک گولے کو وہاں سے ہٹایا جو ویرو بیچ نامی علاقے کے مضافات میں موجود تھی۔ دوسری عالمی جنگ کے اس بم کی جسامت دو فٹ تک تھی۔ پیٹرک ایئرفورس بیس سے وابستہ اسلحے کے ماہرین نے اسے مہارت اور احتیاط سے وہاں سے ہٹایا۔

اسلحہ خانے میں موجود ماہرین نے کہا کہ اسے تلف کیا جائے گا کیونکہ اس میں اب تک بارود موجود ہوسکتا ہے۔ واضح رہے کہ دوسری عالمی جنگ کے ادوار میں ویرو بیچ کا علاقہ فوجی مشق کا بہت بڑا مرکز تھا اور اسی وجہ سے یہاں سے غیراستعمال شدہ بم ملا ہے۔ یہاں سے ملنے والے بم کو گھروالوں نے ایک شوپیس کے طور پر استعمال کرنا شروع کردیا تھا۔واضح رہے کہ ایک سال قبل اسی علاقے سے ایک بہت بڑا راکٹ ملا تھا جسے سمندر میں لے جاکر تباہ کیا گیا تھا۔

The post باغ میں سجاوٹ کے لیے رکھا شوپیس خطرناک بم نکلا appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2OYopaD
via IFTTT

No comments:
Write komentar