Technology

Ads

Most Popular

Sunday, 14 October 2018

ضمنی الیکشن ، شاہد خاقان عباسی کو جتوانے کے لیے میاں نواز شریف اور مریم نواز اچانک کہاں پہنچ گئے؟ بریکنگ نیوز آگئی

 

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم نواز شریف اپنی صاحبزادی مریم نواز کے ہمراہ این اے 124 میں اپنا ووٹ کاسٹ کرنے پہنچ گئے ،شاہد خاقان عباسی نے انکا استقبال کیا ۔تفصیلات کے مطابق ملک بھی میں ضمنی انتخابات آج ہورہے ہیں۔ لاہور کے اہم حلقے این اے 124 میں بھی انتخابی سرگرمیاں

عروج پر ہیں اور لاہوریے اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔ نواز شریف اور انکی صاحبزادی مریم نواز بھی اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے ریلوے روڈ پہنچے جہاں انہوں نے گورنمنٹ کالج ٹیکنالوجی ریلوے روڈ پر کاسٹ کیا۔ دونوں کی آمد کے موقع پر ن لیگیوں کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی جنہوں نے نواز شریف اور مریم نواز دیکھتے ہی نعرے بازی شروع کر دی جبکہ نواز شریف کا استقبال سابق وزیر اعظم اور این اے 124 میں ن لیگ کی ٹکٹ پر انتخابات میں اترنے والے شاہد خاقان عباسی نے کیا ۔ واضح رہے حمزہ شہباز کی جانب سے چھوڑی ہوئی اس نشست پر مسلم لیگ ن کے رہنماء شاہد خاقان عباسی جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے غلام محی الدین مد مقابل ہیں۔ الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ انتخابی عمل پانچ بجے روک دیا جائے گا۔



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2Chp7cC
via IFTTT

No comments:
Write komentar