Technology

Ads

Most Popular

Sunday, 14 October 2018

ٹرمپ کی ایک دھمکی سعودی عرب کو لے ڈوبی، اربوں ریال کا نقصان ہوگیا

 

جدہ (ویب ڈیسک) امریکی میڈیا سے وابستہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کے لاپتہ اور مبینہ طورپر قتل ہونے کے واقعے کے بعد امریکی صدر ٹرمپ نے کہاہے کہ اگر قتل میں سعودی عرب ملوث پایا گیا تو اسے سخت سز ا دیں گے، صحافی کا قتل انتہائی حولناک اور قابل نفرت ہے، سزا میں فوجی معاہدے معطل کرنا بھی شامل ہے۔امریکی صدر کا یہ دھمکی آمیزبیان سامنے آتے ہی سعودی سٹاک مارکیٹ 6 اعشاریہ 8 فیصد سے بھی تنزلی کا شکار ہوگئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کوریاض میں موجود تداول ایکسیچینج میں کاروبار میں شدید مندی ریکارڈ کی گئی اور سرمایہ کاروں کے اربوں ریال داﺅپر لگ گئے۔
یادرہے کہ ترک حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ جمال خاشقجی کو 2 اکتوبر کو استنبول میں قائم سعودی عرب کے قونصل خانے کے دورے میں سعودی ایجنٹ نے قتل کردیا جبکہ سعودی عرب نے ان خدشات کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ الزامات بے ‘بنیاد’ ہیں لیکن جمال خاشقجی کی قونصل خانے سے واپسی کے کوئی ثبوت فراہم نہیں کیے۔
جمال خاشقجی کے قتل کی خبر پر ان کی ترک منگیتر خدیجہ کا کہنا تھا کہ انہیں ‘یقین نہیں آرہا ہے کہ انہیں قتل کردیا گیا ہے،جمال شادی کے لیے درکار سرکاری کاغذات حاصل کرنے قونصل خانے گئے تھے۔



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2pZTEEt
via IFTTT

No comments:
Write komentar