نابلس(ویب ڈیسک)مغربی کنارے کے علاقے میں البنان ، ال سویح سکول کی بندش کے اسرائیلی فوج کے حکم پر بڑے پیمانے پر تصادم ہوا ہے۔ جس کے دوران سرکاری اہلکاروں اور بچوں سمیت درجنوں افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں ۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق اس تصادم میں متعد د بچوں کی شہادت کی بھی اطلاعات ہیں۔
چینی خبر ایجنسی کے مطابق آج علی الصبح قابض صہیونی افواج نے مغربی علاقے کے شمالی حصے میں واقع سکول کی بندش کے خلاف مظاہرین پر حملہ کردیا ۔ جس کے دوران درجنوں افراد زخمی جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ صہیونی افواج کی جانب سے مظاہرین پر گیس بم اور گرینڈ پھینکے گئے ۔ جن کی ذد میں آکر مظاہرین شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔ جبکہ شہادتوں کی تعداد میں اضافے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق البنان الشرقیہ گاوں کی کونسل کے سربراہ سمیر اویس کو ربڑ کی گولی لگی ہے جبکہ مقامی فوٹو گرافر بھی حملے میں زخمی ہوا ہے ، جو کہ اس ساری کارروائی کی کوریج میں مصروف تھا۔وزیر تعلیم صابری سیدم اور نابلس کے گورنر اکرم رجب بھی آنسو گیس کی ذد میں آکر بے ہوش ہوگئے۔ وزیر تعلیم نے اسرائیلی فوج کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ بچوں کی حفاظت کیلئے سکول میں موجود تھے۔ کیوں کہ صہیونی طاقتیں سکول کی بندش کیلئے سرگرم تھیں۔فلسطینی حکومت کے ترجمان یوسف المحمود کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج کا تازہ حکم انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے ۔ انہوں نے عالمی برادری سے ایسے حملوں کو روکنے کا مطالبہ بھی کیا۔
from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2PAXpvc
via IFTTT

No comments:
Write komentar