اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاک چین تعلقات خراب کرنے کے لئے عالمی طاقتیں طرح طرح کی ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہیں ، گذشتہ دنوں امریکی اور برطانوی اخبار نے چینی مسلمانوں کے حوالے سے خبریں شائع کیں جن میں کہا گیا ہے کہ چینی مسلمانوں کو قرآن ترک کرنے اور سور کھانے کی ترغیب دی جاتی ہے۔ ان خبروں کے چینی حکومت کی جانب سے سختی سے تردید کردی ۔
پاک چین تعلقات کو خراب کرنے اور مسلمانوں میں غم و غصہ کی کیفیت پیدا کرنے کیلئے سابق پاکستانی سفیر حسین حقانی بھی میدان میں آگئے ۔ انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یورپی اخبار “دی ٹائمز کی خبر شئیر کی ۔خبر میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ چینی حکومت نے مسلمانوں کے لئے سئور کا گوشت لازمی قرار دے دیا ہے ۔حسین حقانی کے الزامات کے جواب میں اسلام آباد میں چینی سفارتخانے کے ڈی سی ایم شی جن ژاو میدان میں آگئے اور سابق سفیر کو کھری کھری سنادیں۔ شی چن ژاؤ نے حسین حقانی کے ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے نہ صرف ان کے الزام کی سختی سے تردید کی بلکہ سابق سفیر کو اپنی حدود سے تجاوز نہ کرنے کا بھی کہا۔ چینی سفارتکار کا کہنا تھا کہ حسین حقانی کی یہ خبر آج کا ایک بڑا لطیفہ ہے۔ انہوں نے حسین حقانی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایک ایسا شخص جس کی روح نہیں ہے ، جس کی کوئی قومیت نہیں ہے۔ جس کے پاس اپنا ملک تک نہیں ہے ، وہ بھی چین پر بے بنیاد اور من گھڑت الزامات عائد کر رہا ہے، شی چن ژاؤ کے مطابق حسین حقانی کی حالت قابل رحم ہے۔
Joke of the day. A person without soul and nationality is joining a groundless attack against China. What a pity! https://t.co/nPCbYtoqal
— Lijian Zhao 赵立坚 (@zlj517) October 13, 2018
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شی چن ژاؤ نے حسین حقانی کا ٹوئٹ ری ٹوئٹ کیا اور ساتھ ہی انہوں نے سابق سفارتکار کو شٹ اپ کال دے دی ۔ چینی سفیر نے خدشہ ظاہر کیا کہ چین کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈے کے پیچھے امریکہ ہوسکتا ہے۔ انہوں نے سابق سفیر کو مخاطب کرتے ہوئے سوال کیا کہ وہ آپ کو اس پروپیگنڈے کے لئے کتنی رقم دے رہے ہیں۔ تمھارے سارے الزامات جھوٹ پر مبنی ہیں ۔ تمھارے یہ الزامات چین پر حملہ ہیں ۔ میں تمھاری عزت صرف اس وجہ سے کر رہا ہوں کہ تم پاکستان کے سابق سفیر رہے ہو۔ لیکن تم ساری حدیں پار کر رہے ہو۔ لیکن اس کے بعد مزید نہیں چلے گا۔ اب آپ کو الزامات کا موثر اور بروقت جواب دیا جائے گا۔ مشرق وسطیٰ سے تعلق رکھنے والے صحافی سی جے ویریلمن کو مخاطب کرتے ہوئے شی چن ژاؤ کا کہنا تھا کہ یہ بے بنیاد اور چین مخالف پروپیگنڈا ہے۔ چین اپنے شہریوں کی حفاظت کرتا ہے۔ وہ ان کی مذہبی آزادی اور اعتقاد کی آزادی پر یقین رکھتا ہے۔ یہاں ہر رنگ و نسل اور مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد آزاد اور خود مختار ہیں۔ چینی سفارتکار کے مطابق یورپی اخبار کا کالم نگار چین مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہے اور اس کا چین میں داخلہ بھی ممنوع ہے۔
How much are they paying you? You’re lying like this and attacking China. I respected you as a former Ambassador, but no more from now on. https://t.co/nPCbYtoqal
— Lijian Zhao 赵立坚 (@zlj517) October 13, 2018
from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2QOaO3c
via IFTTT

No comments:
Write komentar