ویلنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) نیوزی لینڈ میں دو خواتین سماجی کارکنوں نے فلسطینیوں کے لیے فنڈ ریزنگ مہم شروع کی ہے۔ یہ مہم جاری ہے۔ اب تک انہوں نے 14 ہزار نیوزلینڈ ڈالر جمع کر لیے۔ امریکی کرنسی یہ رقم 9108 ڈالر کے برابر ہے۔ صہیونی ریاست کی ایک عدالت نے دونوں کارکنوں کو پاپ موسیقار لورڈ کو تل ابیب میں ایک تقریب کے بائیکاٹ پر قائل کرنے پر جرمانہ کیا تھا۔
مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق سماجی کارکنان جسٹن ساکس اور نادیہ ابو شنب نے گذشتہ ہفتے فلسطینیوں کے لیے فنڈ ریزنگ مہم شروع کی۔ گذشتہ برس انہوں نے 45 ہزار شیکل کا جرمانہ کیا گیا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ جمع ہونے والی رقم غزہ کی پٹی میں خواتین کی بہبود پر صرف کریں گی۔
نیوزی لینڈ ریڈیو سے بات کرتے ہوئے نادیہ نے کہا کہ چونکہ ہمیں صہیونی ریاست کی طرف سے دباؤ میں لانے کے لیے جرمانہ کیا گیا۔ ہم نے اس کا جواب فلسطینیوں کے لیے فنڈ ریزنگ مہم کی شکل میں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
The post نیوزی لینڈ کی دو خاتون کارکنوں کی فلسطینیوں کے لیے فنڈ ریزنگ مہم appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2PDEq3b
via IFTTT


No comments:
Write komentar