Technology

Ads

Most Popular

Friday, 19 October 2018

انہونی ہو گئی : ڈائن نے ایک گھر چھوڑ دیا ، مگر کب، کیوں اور کیسے ؟ اسلام آباد سے ایسی خبر آ گئی کہ آپ پریشان ہو جائیں گے

 

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) کیپٹیل ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے اسلام آباد میں قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن میں تیزی پیدا کردی ہے۔ اس دوران متعد د جگہوں سے کروڑوں مالیت کی سرکاری اراضی واگزار کرائی ہے۔ تاہم اس آپریشن کے دوران متعدد جگہوں پر غربا کی جھونپڑیوں کو تلف کیا گیا ہے، جس پر ملک بھر میں شدید اضطراب پایا جاتا ہے۔

سیانے کہتے ہیں کہ ڈائن بھی سات گھر چھوڑ کر وار کرتی ہے۔ ایسا ہی کچھ کیا کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) اسلام آباد نے جس نے ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا، کئی غریبوں کے تھڑے اور جھونپڑیاں مسمار کیں ۔ لیکن اسی دوران حکومت وقت کا احساس کرتے ہوئے ایک گھر چھوڑ دیا ، ا س گھر کے اردگرد والے تمام گھروں کو مسمار کردیا ۔ لیکن ایک گھر چھوڑا ، جس کی چھت پر حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کا جھنڈا لگایا گیا تھا ۔ ایک ننھے بچے نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ویڈیو بھی اپ لوڈ کر دی ۔ اس ویڈیو میں بچہ وزیر اعظم سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ محترم وزیر اعظم میں ایک یتیم بچہ ہوں۔ میں آج سکول سے واپس آیا تو دیکھا کہ میرا گھر مسمار کردیا گیا ہے۔ لیکن یہ میرے گھر کے ساتھ ایک اور گھر دیکھیں جس کو بالکل چھوڑ دیا گیا ہے۔ ہاں جی اس گھرکو اس لئے چھوڑ دیا گیا کیوں کہ اس پر تحریک انصاف کا جھنڈا لگا ہوا تھا۔ بچے کا مزید کہنا تھا کہ خان صاحب غریبوں کے گھر گرانے سے تبدیلی نہیں آتی ۔ میں بھی اور میرے گھر والے بھی 126 دن تک اسلام آباد کے دھرنے میں رہے ہیں۔ ہماری بھی خواہش تھی کہ ملک میں ترقی آئے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اس بچے کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو گئی ہے۔ صارفین نے تحریک انصاف کے اس اقدام کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ۔ واضح رہے کہ کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کا آپریشن کشمیر ہائی وے کے اطراف میں سیکٹر ایچ 13، جی 13 اور جی 12 میں کیا گیا جس میں شادی ہال، ہوٹلز، ہاسٹلز سمیت 12 سے زائد عمارتیں مسمار کر دی گئیں۔آپریشن میں ضلعی انتظامیہ، وفاقی پولیس، ایلیٹ فورس اور اسپیشل برانچ کے اہلکاروں نے حصہ لیا جبکہ آپریشن کی نگرانی ممبر اسٹیٹ سی ڈی اے خوشحال خان نے کی۔آپریشن کے دوران مزاحمت کرنے والے 20 کے قریب افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔آپریشن سے قبل وزیر اطلاعات فواد چوھدری نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وفاقی حکومت نے تجاوزات کے خلاف حتمی آپریشن شروع کر دیا ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ زمین واگزار کرانے کے بعد قابضین کے خلاف کارروائی کریں گے، ان کے خلاف نوٹسز کے بعد کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے اور آپریشن سے پہلے تمام قانونی تقاضے پورے کیے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت ڈیم بنانے کے لیے پیسے مانگ رہی ہے اور یہاں لوگ اربوں کی جائیداد پر قابض ہیں۔

The post انہونی ہو گئی : ڈائن نے ایک گھر چھوڑ دیا ، مگر کب، کیوں اور کیسے ؟ اسلام آباد سے ایسی خبر آ گئی کہ آپ پریشان ہو جائیں گے appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2EwoGh9
via IFTTT

No comments:
Write komentar