Technology

Ads

Most Popular

Monday, 22 October 2018

ایران میں احتجاج کرنے پر خواتین کو قید کی سزا ۔۔۔اگر پاکستانی خواتین اس مسئلے کے خلاف احتجاج کرنے نکلیں تو جیل بھر جائیں گی

 

تہران (ویب ڈیسک )یران کی ایک مقامی انقلاب عدالت نے مہنگائی کے خلاف احتجاج کرنے والی5 خواتین کو قید کی سزا سنائی ہے۔ خواتین مقامی تھیٹر کے سامنے احتجاج کر رہی تھیں۔ پانچوں طالبات کو ایران کے بدنام زمانہ عقوبت خانے میں منتقل کردیا گیا ہے،جہاں وہ اپنی سزا پوری کریں گی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ایک گروپ کے مطابق عدالت نے 19 سالہ صباکرد افشاری، 23 سالہ یاسمین آریانی، نیلوفر ھمافر، مجدہ رجبی اور آذر حیدری کو 2 اگست کو مہنگائی کے خلاف نکالی گئی ایک ریلی میں شرکت کرنے کی پاداش میں قید کی سزا سنائی ہے۔سزا پانے والی پانچوں طالبات کو تہران کی کرجک جیل سے بد نام زمانہ عقوبت خانے “ایفین” منتقل کردیا گیا ہے۔ بعض خواتین کو چھ اور بعض کو ایک سال تک قید کی سزا کا سامنا ہے۔رپورٹ کے مطابق مجدہ رجبی اور نیلو فرھما فر کو چھ چھ ماہ جب کہ یاسمین آریانی، آذر حیدری اور صبا کرد افشاری کو ایک ایک سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ یہ پانچوں طالبات تہران میں ایک تھیٹر کی عمارت کے سامنے مہنگائی کے خلاف ہونے والے ایک مظاہرے میں شریک ہوئی تھیں۔ اس مظاہرے میں مظاہرین نے مہنگائی پر ذرائع ابلاغ کی خاموشی اور اصلاح پسند صحافتی حلقوں کی طرف سے سکوت اختیار کرنےکی پالیسی کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ خواتین اپنی باقی سزا بدنام زمانہ جیل میں کاٹیں گی۔ خواتین کی جانب سے تاحال سزا پر کوئی ردعمل نہیں دیا گیا۔

دوسری جانب پانچوں طالبات کی سزا پر انسانی حقوق کی تنظیموں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ تنظیموں نے اس سزا کو غیر انسانی قرار دیتے ہوئے تہران سے مطالبہ کیا ہے جکہ وہ معصوم اور بے گناہ طالبات کو فوری طور پر رہا کرے۔

The post ایران میں احتجاج کرنے پر خواتین کو قید کی سزا ۔۔۔اگر پاکستانی خواتین اس مسئلے کے خلاف احتجاج کرنے نکلیں تو جیل بھر جائیں گی appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2CyH1Ys
via IFTTT

No comments:
Write komentar