Technology

Ads

Most Popular

Monday, 15 October 2018

واٹس ایپ کا اب تک کا شاندار فیچر متعارف کروانے کا فیصلہ ، دیرینہ خواہش پوری، صارفین کی موجیں لگ گئیں

 

نیویارک( ویب ڈیسک) پیغام رسانی کی جدید اور مفید ایپلیکیشن نے رواں سال کےآغاز میں صارفین کیلئے جدید ترین فیچر “ڈیلیٹ فار ایوری ون ” متعارف کرایا ۔ جس کے ذریعے صارفین کو یہ اجازت دے دی گئی کہ وہ ایسے پیغامات اور تصاویر ڈیلیٹ کر دیں جنہیں وہ غلط فرد یا گروپ کو بھیج دیں ۔ لیکن کمپنی نے اس اہم فیچر میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اس فیچر کے ابتدا میں کمپنی صارفین کو اجازت دی تھی کہ وہ بھیجے گئے پیغام کو سات منٹ میں ڈیلیٹ کر سکتے ہیں ۔ بعد ازاں پیغام ڈیلیٹ کرنے کا دورانیہ ایک گھنٹہ 8 منٹ اور 16 سکینڈ کردیا گیا تھا۔ اب صارفین کے تجربات کو مدنظر رکھتے ہوئے کمپنی نے اس فیچر میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ویب بیٹا انفو نامی ٹوئٹر اکاونٹ جو پیغام رسانی کی اس ویب سائٹ کو مسلسل مانیٹر کر رہا ہے کا کہنا ہے کہ اگر کسی بھی میسج کو ڈیلیٹ کرنے کی ریکویسٹ 13 گھنٹے 8 منٹ اور 16 سکینڈ تک نہیں ملے گی تو ایسے پیغامات کو ڈیلیٹ نہیں کیا جائے گا۔ اس کا مطلب ہے کہ صارفین ڈیلیٹ فار ایوری ون والا فیچر استعمال نہیں کرسکیں گے اگر وہ 13 گھنٹے 8 منٹ اور 16 سکینڈ تک اس پیغام کو ڈیلیٹ کرنے کی کوشش نہیں کریں گے۔ اور یہ فیچر اس وقت کام کرے گا جب صارف کا موبائل فون بند ہوگا۔ سوشل میڈیا صارفین کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے میسج ڈیلیٹ کرنے کا دورانیہ بڑھائے جانے سے انہیں نہ صرف فائدہ ہوگا بلکہ وہ اس میں مزید بہتری کے لئے تجاویز بھی دے سکیں گے۔

ٹوئٹر ہینڈل ” بیٹا انفو ” کے مطابق اس کا کیا مطلب ہے ؟ اگر آپ ایک میسج کو ڈیلیٹ نہیں کردیتے ہیں لیکن جس شخص کو آپ نے میسج بھیجا ہے اسے 13 گھنٹے 8 منٹ اور 16 سکینڈ تک میسج کے ڈیلیٹ ہونے کا پیغام نہیں ملتا ۔ تو ایسا میسج ڈیلیٹ نہیں کیا جائے گا ۔ یہ ایسے لوگوں کے لئے اہم ہے جو سالوں پہلے پیغامات کو بھی ڈیلیٹ کر دیتے ہیں ۔آپ اب بھی اپنے پیغام کو ایک گھنٹہ 8 منٹ اور 16 سکینڈ تک ہی ڈیلیٹ کر سکتے ہیں ۔ جب کہ آپ کے پیغام کا وصول کنندہ اس کو 13 گھنٹے 8 منٹ اور 16 سکینڈ تک اس نوٹیفکیشن کو دیکھ نہیں لیتا۔ رپورٹ کے مطابق یہ فیچر اگلے چند دنوں میں متعارف کرادیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق یہ ان موڈی صارفین کے لئے ہے جو اپنے پیغامات کو سالوں ، مہینوں اور ہفتوں بعد کینسل کر دیتے ہیں ۔اس فیچر کو لانچ کرنے کا مقصد صارفین کا کمپنی پر اعتماد بڑھانا ہے ۔ تاہم ڈیلیٹ فار ایوری ون کی یہ ساری سروس بیک گراونڈ میں کام کرے گی جبکہ اس کا صارف پر اضافہ بوجھ بھی نہیں ڈالا جائے گا ۔



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2QRu5ki
via IFTTT

No comments:
Write komentar