Technology

Ads

Most Popular

Monday, 15 October 2018

پی ٹی آئی کا حکومتی اور پارٹی عہدے الگ کرنے کا فیصلہ

 

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا کہ بہت جلد پی ٹی آئی کی تمام تنظیمیں تحلیل ہو رہی ہیں، پارٹی اور حکومت کے عہدے الگ کر دیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی نے ہر سطح پر تنظیم نو کا فیصلہ کیا ہے اور پارٹی کے ساتھ تنظیم کو بھی مضبوط بنایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ دوبارہ تنظیم سازی کے بعد انڑا پارٹی الیکشن متوقع ہیں کیوں کہ اس سے جماعت مضبوط ہوتی ہے اور مقبول لیڈر اوپر آتے ہیں۔

ضمنی انتخابات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا ہمیں اپنی غلطیوں کی سزا ملی ہے، سوات میں الیکشن کے دوران تمام جماعتیں متحد ہو گئی تھیں۔ دوسری بات یہ کہ ہم نے جن امیدواروں کو ٹکٹ نہیں دیا وہی پی ٹی آئی کے خلاف کھڑے ہو گئے۔

شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ ہم سے ضمنی الیکشن میں کچھ غلطیاں ہوئی ہیں۔ ہمیں جن سیٹوں پر شکست ہوئی ہے وہ ہماری اپنی غلطی کی وجہ سے ہے اور اس کی سزا ملی ہے۔ موروثی سیاست کے سوال پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے علاقوں میں پیسوں کی سیاست کم ہوئی ہے تاہم موروثی سیاست ختم ہونے میں ابھی وقت لگے گا۔

The post پی ٹی آئی کا حکومتی اور پارٹی عہدے الگ کرنے کا فیصلہ appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2PuzeOF
via IFTTT

No comments:
Write komentar