Technology

Ads

Most Popular

Friday, 5 October 2018

ایران دھونس دھمکی کو برداشت نہیں کرے گا: محمد جواد ظریف

 

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کے وقت سے ہی ایران پر اقتصادی اور سیاسی دباؤ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے شروع سے دباؤ ڈالنے والے ہتھکنڈوں کا مقابلہ کیا اور کسی بھی طور دھونس و دھمکی کو برداشت نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی غیور قوم نے ہمیشہ ہی دھمکی کا بھر پور جواب دیا ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے واشنگٹن کے ساتھ ہر قسم کے مذاکرات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ مذاکرات کے لئے قابل اعتماد ملک نہیں ہے۔ محمد جواد ظریف نے جوہری معاہدے سے امریکی انخلا پر کہا کہ ایران ہر مرتبہ امریکہ کے ساتھ از سر نو گفتگو شروع نہیں کر سکتا۔

اس سے قبل اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نےبی بی سی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران کے صبر و تحمل کی بھی ایک حد ہے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے بہتر امریکہ کو کچھ نہیں مل سکتا۔

The post ایران دھونس دھمکی کو برداشت نہیں کرے گا: محمد جواد ظریف appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2E7GnTQ
via IFTTT

No comments:
Write komentar