کراچی(ویب ڈیسک) انٹر بینک مارکیٹ میں ایک بار پھر امریکی ڈالر کی پرواز شروع ہوگئی ہے اور گزشتہ روز روپے کی نسبت ڈالر کے انٹربینک ریٹ 19 پیسے کے اضافے سے 133 روپے 89 پیسے کی سطح پر آگیا۔ جس سے ملکی خزانے کو ایک بار پھر شدید جھٹکا لگ گیا ہے۔
گزشتہ روز کاروبار کے ابتدا سے ہی ڈالرکے انٹربینک ریٹ میں تیزی رہی جو 133 روپے 73 پیسے تھی بعد ازاں ایک موقع پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 134 روپے 3 پیسے کی سطح پر بھی آئے لیکن اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 133 روپے 89 پیسے پر بند ہوئے۔دوسری جانب اوپن کرنسی مارکیٹ میں صورتحال اس کے برعکس رہی جہاں ڈالر کی قدر 20 پیسے کی کمی سے 134 روپے پر بند ہوئی۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر کا آغاز بھی تیزی سے ہوا اور ڈالر کے اوپن مارکیٹ ریٹ 134 روپے 50 پیسے کی سطح تک پہنچ گئے تھے لیکن اختتام 29 پیسے کی کمی سے 134 روپے پر ہوا۔
The post اور پھر ڈالر مہنگا ہوگیا۔۔۔۔ وزیر اعظم کے سعودی عرب پہنچتے ہی پاکستانیوں پر ایک اور بجلی گر گئی۔۔۔ تشویشناک خبر آگئی appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.
from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2OJsOyQ
via IFTTT

No comments:
Write komentar