ہانگ کانگ (ویب ڈیسک)پاکستان سٹار نے ہانگ کانگ میں کوئین ایلزبتھ ٹو کپ جیت لیا ۔ پاکستانی گھوڑے پر جوکی ولیم بوئیک نے سواری کی ۔ ٹورنا منٹ کی انعامی رقم 7.4ملین ڈالر رکھی گئی تھی ۔پانچ سالہ پاکستانی سٹار نے فائنل میں مقررہ فاصلہ 2ہزار میٹر صرف دومنٹ میں طے کیا ۔
جوکی بوئیک نے مقابلے کے بعد کہا کہ یہ بڑا مشہور گھوڑا ہے ‘میں اس کے بارے میں بخوبی آگاہ تھاکہ یہ فتح دلائے گا۔ میں مقابلے سے قبل اس کے بارے میں تمام معلومات حاصل کر لی تھیں جس کے بعد فیصلہ کیا تھا کہ یہ مقابلے میں کارآمد ثابت ہو گا۔گھوڑے کے بارے میں میری مثبت رائے تھی جس کی بدولت کامیاب رہا ۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق قائداعظم گولڈ کپ کی9 ریسیں ہوئیں،،، اس ریس میں گورنر سندھ محمد زبیر مہمان خصوصی تھے انہوں نے کامیاب سواروں میں انعامات تقسیم کئے۔ قائد اعظم کپ میں پہلی ریس سیکنڈ لائف نامی گھوڑے نے جیت لی جس پر محمد ناصر سوار تھے۔ دوسری ریس ونٹر پر سہیل احمد نامی رائیڈر نے جیتی۔ تیسری ریس میں ڈورین اور ریس نے کامیابی حاصل کی۔ چوتھی میں محمد منظور نے زہرین پر کامیابی حاصل کی۔نرسری کپ میں منی لیور فاتح رہا اس پر سہیل احمد سوار تھے۔ 2000 گنی ریس میں سحرش کامیاب رہی اس پر محمد سجاد سوار تھے۔ ایک اور ریس میں بگ براوو کامیاب رہے۔ اس گھوڑے پر لاہور کے آفتاب چو ہدری سوار تھے۔قائد اعظم ٹرافی اور کرسمس کپ کی ریس دیکھنے تماشائیوں کی بڑی تعداد نے ریس کورس کا رخ کیا۔ بچوں نے تو اپنے پسندیدہ گھوڑوں کو فیورٹ قرار دیا اور خوب انجوائے کیا۔(ف،م)
from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2Kp8qgI
via IFTTT
No comments:
Write komentar