یہ ہیں عمران کے ٹائیگرز۔۔۔۔۔۔۔ مینار پاکستان پر جلسہ ختم ہوتے ہی تحریک انصاف کے کارکنوں نے ایسا کام کر دکھایا کہ پنجاب حکومت بھی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئی ۔۔۔۔۔لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی کے کارکنان نے پی ٹی آئی کا جلسہ ختم ہوتے ہی اپنی مدد آپ کے تحت
مینار پاکستان گراؤنڈ کی صفائی شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تحریک انصاف نے مینار پاکستان پر بھر پور سیاسی پاور شو کا مظاہرہ کیا۔جلسے سے پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے خطاب کیا اور اپنا 11 نکاتی ایجنڈا پیش کیا۔سیکیورٹی زرائع کے مطابق گزشتہ روز پی ٹی آئی کے جلسے میں 1 لاکھ افراد نے شرکت کی۔عام طور پر جلسہ ختم ہوتے ہی جلسہ گاہ میں بد نظمی کی صورتحال دیکھنے میں آتی ہے۔تاہم اب ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پی ٹی آئی کے کارکنان نے پی ٹی آئیکا جلسہ ختم ہوتے ہی
اپنی مدد آپ کے تحت گراؤنڈ کی صفائی شروع کر دی۔ عمران خان نے اپنے پیج پر یہ ویڈیو اپ لوڈ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ہے اصل چہرہ نئے پاکستان کا۔۔۔۔ویڈیو ملاحظہ کیجئے:
یہ بھی پڑھیں : توجہ بھائی توجہ :وزیر اعظم پاکستان تو صرف اس شخص کو ہونا چاہیے ۔۔۔۔مولوی خادم حسین رضوی نے تہلکہ خیز مطالبہ کر دیا
from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2jixMAI
via IFTTT
No comments:
Write komentar