کراچی(28اپریل، 2018)وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے عام انتخابات میں کراچی سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کااعلان کردیا ہے۔ مفتاح اسماعیل کاکہناتھا کہ کراچی میں سب سے زیادہ کام کئے۔ آنے والے انتخابات میں کراچی کے دوانتخابی حلقوں سے الیکشن لڑوں گا۔ بعد از بجٹ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل
کا کہنا تھا کہ متحدہ قومی موومنٹ سے زیادہ ہم نے کراچی میں کام کئے۔ وزیراعظم کی خواہش ہے کہ میں عام انتخابات میں کراچی کے حلقہ 243 اور 244 سے مسلم لیگ نون کے امیدوار کے طور پرالیکشن لڑوں۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کراچی میں سندھ حکومت کے حصے کے بھی ترقیاتی کام کررہے ہیں، کراچی میں سے سب سے بڑا مسئلہ پانی کا تھاجسے وفاقی حکومت حل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ کراچی میں گرین لائن منصوبہ صوبائی حکومت کاتھامگروفاق نے یہ منصوبہ چلایا۔ کراچی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کریں گے۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق حکومت پاکستان نے چیئرمین انویسٹمنٹ بورڈ کو ملک کا نیا مشیر برائے خزانہ و اقتصادی امور مقرر کر دیا ہے۔ حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق مشیر خزانہ کا عہدہ وفاقی وزیر خزانہ کے مساوی ہوگا۔ اس پیس رفت کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا، ’’گو کہ مجھے صرف پانچ ماہ کے لیے مشیر برائے خزانہ و اقتصادی امور کا قلمدان سونپا گیا ہے تاہم وزیر اعظم کی جانب سے کہا گیا ہے کہ میں حوصلہ مندانہ لائحہ عمل کو نافذ کرنے میں ان کی مدد کروں۔‘‘ مفتاح اسماعیل سے قبل اسحاق ڈار وزیر خزانہ تھے، جن سے 22 نومبر کو اس وقت قلمدان واپس لے لیا گیا تھا۔ ڈار کے وقت کم ہوتے ہوئے غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے باعث ملک کی تین سو بلین کی معیشت کو اپنے قرضے اتارنے کے لیے مشکلات کا سامنا تھا۔ اسحاق ڈار پر نامعلوم ذرائع سے دولت اکھٹا کرنے پر کرپشن کے الزامات بھی ہیں۔ (ف،م)
from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2r8aq5f
via IFTTT
No comments:
Write komentar