لاہور (ویب ڈیسک) قومی بجٹ میں ووٹ اور ووٹر کو بجٹ کی کتابوں میں لپیٹ کر دفن کر دیا گیا ہے۔ غریب عوام کے لیے بجٹ میں کوئی ریلیف نہیں دیا گیا۔ پورا ملک غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے عذاب میں مبتلا ہے لیکن پھر بھی حکومت نے بجلی کی کمپنیوں کو سبسڈی دے دی ہے۔
یہ خبر پڑھیں : مجھے تمہاری ہمدردی کی ضرورت نہیں ،تم مجھے عوام سے دور کرنا چاہتے ہو ۔۔۔۔ جسٹس ثاقب نثار نے کل یہ بات کیوں اور کسے کہی ؟ خبر آ گئی
پٹرولیم مصنوعات پرلیوی ٹیکس عوام دشمنی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات پر بے جا ٹیکس لگانے سے مہنگائی کو طوفان بر پا ہوجائے گا۔ ان خیالات کا اظہار تحریک لبیک پاکستان کے مرکزی امیر علامہ حافظ خادم حسین رضوی نے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر تحریک لبیک پاکستان کے کارکنوں اور عہدیداروں کی کثیر تعداد موجود تھی۔انہوں نے اس موقع پر مزید کہا کہ ووٹ کو عزت دینے کا راگ الاپنے والے پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ایک غیر مننتخب اور اجنبی آدمی سے قومی بجٹ پیش کرادیا ہے۔ صدر مملکت ممنون حسین نے غیر منتخب افراد سے وفاقی وزراء کا حلف لیکر غیر آئینی اور غیر قانونی کام کیا ہے۔ صدر ممنون حسین شریف برادران کے ذاتی ملازم بن کر کام کرنے کے بجائے آئین اور قانون کے مطابق اپنا کردار ادا کریں۔ صدر ممنون حسین کے غیر آئینی و قانونی کام سے عوام کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔(ف،م)
from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2rbFDEv
via IFTTT
No comments:
Write komentar