Technology

Ads

Most Popular

Monday, 30 April 2018

گدھا نائب تحصیل دار کا امتحان دے گا؟ ایڈمٹ کارڈ جاری

 

سری نگر (مانیترنگ ڈیسک) جموں کشمیر کے سروس سلیکشن بورڈ نے نائب تحصیل دار کے امتحانات میں گدھے کو بھی ایڈمٹ کارڈ جاری کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق جموں کشمیر حکومت کے ماتحت چلنے والے سلیکشن بورڈ کی سنگین غلطی ہفتے کے روز اُس وقت سامنے آئی کہ جب سوشل میڈیا پر صارفین نے گدھے کو جاری کیے جانے والے ایڈمٹ کارڈ کی تصویر شیئر کی۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ونائب تحصیل دار کے امتحان کے انوکھے امیدوار کے ایڈمٹ کارڈ پر بھورے رنگ کے گدھے کی تصویر،

جبکہ اُس پر نام کچھور کھر ولد کریہون کھر کا نام درج ہے۔ایڈمٹ کارڈ پر اجرا کی تاریخ، پرچے کا وقت، امتحانی مرکز بھی واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق نائب تحصیل دار کی ملازمت کے لیے امیدواروں کے امتحانات اتوار کے روز مختلف علاقوں میں ہوں گے اور یہ ایڈمٹ کارڈ ایک روز قبل ہی سامنے آیا جس پر صارفین نے بورڈ کی غلطی کا بہت مزاق بنایا۔جموں کشمیر کے وزیرتعلیم سید محمد الطاف بخاری نے مؤقف اختیار کیا کہ ’میرے خیال سے یہ کسی نے شرارت کی، سلیکشن بورڈ اس طرح کی،

سنگین غلطی نہیں کرسکتا کیونکہ امیدواروں کو کمپیوٹر ائزڈ ایڈمٹ کارڈ جاری کیے جاتے ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی جو تعین کرے گی، اگر اس حوالے سے بورڈ کی غلطی سامنے آئی تو ذمہ داران کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا اور چیئرمین کو فوری معطل کردیں گے‘۔واضح ہے کہ اس سے قبل بھی مقبوضہ کشمیر کا تعلیمی بورڈ گائے کو امتحان کا ایڈمٹ کارڈ جاری کرچکا جبکہ مغربی بنگال کے بورڈ نے کتے کو بھی امتحان کا امیدوار بنایا تھا۔

The post گدھا نائب تحصیل دار کا امتحان دے گا؟ ایڈمٹ کارڈ جاری appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2I0Qj2k
via IFTTT

No comments:
Write komentar