ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک)روس کے وزیر خارجہ نے اپنے فرانسیسی ہم منصب کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے شام پر امریکہ، فرانس اور برطانیہ کے حملے کو امن کا عمل سبوتاژ کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔روسی ذرائع کے مطابق فرانسیسی وزیر خارجہ جان ایولے دریان سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کا کہنا تھا کہ امریکہ، برطانیہ اور فرانس کے حالیہ حملے کے نتیجے میں شام کے بارے جاری آستانہ مذاکرات کو زبردست دھچکا لگا ہے۔
سرگئی لاوروف نے بڑے واضح الفاظ میں کہا کہ شام پر امریکہ، برطانیہ اور فرانس کا حملہ غیر قانونی اور ناقابل قبول ہے۔امریکہ، برطانیہ اور فرانس پر مشتمل شرپسندی کے مثلث نے چودہ اپریل کو کیمیائی حملے کا الزام عائد کر کے شام کے مختلف علاقوں پر سو کے قریب میزائل فائر کیے تھے۔یہ حملہ ایسے وقت میں کیا گیا تھا جب شامی فوج نے دمشق کے نواحی صوبے غوطہ شرقی کو دہشت گردوں کے قبضے سے مکمل آزاد کرایا تھا۔
The post امریکی حملے سے شام میں امن کو دھچکا لگا ہے، روسی وزیر خارجہ appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2jiEDdg
via IFTTT
No comments:
Write komentar