Technology

Ads

Most Popular

Monday, 30 April 2018

عطاالحق قاسمی کی بطور ایم ڈی پی ٹی وی تقرری کے پس پردہ مقاصد کیا تھے ؟ اور قصیدہ گو صحافی کو کب کب اور کیسے کیسے نواز گیا ؟ اے آر وائی کے پروگرام پاور پلے میں دھماکہ خیز انکشافات ہو گئے

 

لاہور (ویب ڈیسک) معروف صحافی اور کالم نگار عطاالحق قاسمی کی پی ٹی وی میں بطور ایم ڈی تقرری کئی ماہ سے موضوع بحث بنی ہوئی ہے ۔ چند ہفتے قبل سپریم کورٹ آف پاکستان نے عطاالحق قاسمی کے دور میں پی ٹی وی میں ہونے والی مالی بے ضابطگیوں کا نوٹس لیا تو متعلقہ

ادارے کو اس اہم ترین ادارے کا آڈٹ کرنے کا حکم جاری کیا ۔ چند روز قبل یہ آڈٹ رپورٹ سپریم کورٹ کو پیش کر دی گئی ۔ اس رپورٹ میں جو تہلکہ خیز انکشافات ہوئے ہیں یہ عوام کے سامنے لانے کے لیے اے آر وائی کے معروف اینکر پرسن ارشد شریف نے اپنے پروگرام پاور پلے میں اس رپورٹ پر فوکس کیا ۔ عوام کو باخبر کرنے کے لیے اس رپورٹ کی تفصیلات پیش کی جار رہی ہیں ۔۔۔۔۔عطاالحق قاسمی چیئرمین پی ٹی وی ، ان کو جو مراعات دیں گئی ۔سپریم کورٹ نے جو آڈٹ کروایا تھا اس میں جوتفصیلات سامنے آئیں اس سے ہمیں یہ پتا لگتا ہے کہ یہ قصدیدہ گوئی جو ہوتی ہے اس کی قیمت بھی ہوتی ہے اور سرکاری عہدے کس لئے لیے جاتے ہیں مراعات کس قسم کی ہوتی ہیں ساری تفصیلات پروگرام میں پیش کریں گے ۔ جب سرکار کے قصیدے لکھے جاتے ہیں تو ان کے فائدے بھی بہت ہوتے ہیں اور سرکاری نوکریوں کے بھی ۔سپریم کورٹ آپ پاکستان نے ایک اینڈیپمنڈنٹ آڈٹ کروایا کہ جناب عطاالحق قاسمی چیئرمین پی ٹی وی کو کیا تنخواہ اور مراعات مل رہیں تھیں اس کی تفصیلات سامنے رکھتے ہیں کہ عطا الحق قاسمی صاحب کو جو مراعات مل

رہیں تھیں وہ کیا کیا تھیں ۔ بہت انٹرسٹنگ تفصیلات ہیں اس حوالے سے ۔ عطا الحق قاسمی نے 2 سال میں 3 کروڑ 58 لاکھ 6 ہزار 4 سو 52 روپے تنخواہ کی مد میں وصول کیے۔ اس تنخواہ پر ٹیکس نہیں کاٹا گیا اور وہ ٹیکس بھی پی ٹی وی نے ادا کیا۔ ٹیکس کی رقم 1 کروڑ 24 لاکھ 39 ہزار 908 روپے تھی۔ قواعد کے مطابق چیئرمین پی ٹی وی تنخواہ کا اہل نہیں ہوتا اور تاریخ میں عطا الحق قاسمی وہ واحد چیئر مین ہیں جنہوں نے تنخواہ وصول کی۔ عطاالحق قاسمی نے اندرون ملک سفر پر پی ٹی وی کے 10 لاکھ 36 ہزار 9 سو 91 روپے خرچ کیے۔ عطاالحق قاسمی نے سرکاری میٹنگ کا خرچ بھی پی ٹی وی سے ادا کروایا حالانکہ وہ میٹنگ نہیں کر سکتے تھے۔ چیئرمین پی ٹی وی بننے کے بعد عطاالحق قاسمی اسلام آباد کے ایک نجی ہوٹنل میں رہے اور 2 لاکھ 84 ہزار 7 سو 53 روپے کا بل بھی پی ٹی وی کو ادا کرنا پڑا۔ عطاالحق نے بیلا روس میں کتابوں کی نمائش میں شرکت بھی سرکاری خرچ پر کی۔ وزارت سے اس کی اجازت اس سفر کے بعد لی گئی اس پر 4 لاکھ 510 روپیہ خرچ ہوا۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق عطا الحق قاسمی نے کل 14 لاکھ 37 ہزار 501 روپے کے سفری اخراجات کیے۔ عطا الحق قاسمی نے 3 لاکھ 55 ہزار 2 سو 70 روپے طبی اخراجات کی مد میں خرچ کئے۔ عطا الحق قاسمی نے 56 ہزار 9 سو 99 روپے کی دوائیاں پالیسی کے خلاف پینل کے کیمسٹ کے علاوہ منگوائیں۔ عطا الحق قاسمی نے خاطر مدارت کی مد میں 23 لاکھ 99 ہزار 6 سو 2 روپے خرچ کیے ۔ اس میں 15 لاکھ 43 ہزار روپے اسلام آباد کلب کی ممبر شپ خریدنے کے لئے استعمال کئے گئے جو کہ قوائد کے خلاف تھا۔ عطا الحق قاسمی کے پاس 2 سرکاری گاڑیاں تھیں جبکہ وزارت کے نوٹیفکیشن کے مطابق وہ 1 بھی گاڑی کے حقدار نہیں تھے۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق عطا الحق قاسمی کی گاڑیوں پر کل خرچ 19 لاکھ 99 ہزار 9 سو 13 روپے آیا۔ جس میں سے 7 لاکھ 80 ہزار 5 سو 92 روپے عطا الحق قاسمی نے اپنی ذاتی مرسیڈیز پر لگائے جو کہ قوائد کی خلاف ورزی تھی۔ عطاالق قاسمی نے 5 لاکھ 59 ہزار 3 سو 66 روپے ٹیلی فون کے بلوں پر خرچ کئے جس میں 4 لاکھ 23 ہزار 5 سو 77 روپے ان کے ذاتی موبائل فون

کا خرچ تھا۔ عطا الحق قاسمی نے اپنے لاہور دفتر میں خاطر مدارت پر 2 لاکھ 7 ہزار 2 سو 52 روپے خرچ کئے۔ عطا الحق قاسمی 730 راتوں کے لئے شالیمار کمپنی کے گیسٹ ہاؤس میں رہے جس کی قوائد اجازت نہ دیتے تھے اور نہ ہی وہ اس کے حقدار تھے اس کمرے کا کل بل 14 لاکھ 60 ہزار روپے بنا۔ عطا الحق نے 6 لاکھ روپے باورچی کی تنخواہ کی مد میں پی ٹی وی کے خرچ سے ادا کیے۔ باورچی اور کمرے کا کرایہ ملا کر عطا الحق قاسمی نے کل 21 لاکھ 4 ہزار روپے پی ٹی وی کے خرچ کیے۔ عطا الحق قاسمی نے براہ راست پی ٹی وی کا 5 کروڑ 70 لاکھ 13 ہزار 6 سو 32 روپے اپنے اوپر خرچ کئے۔ اخبارات اور میگزین پر 62 ہزار روپے خرچ کئے۔ عطا الحق قاسمی اسلام آباد میں اپنے دفتر پر کل 24 لاکھ 86 ہزار 2 سو 28 روپے خرچ کیے۔ عطا الحق قاسمی نے دفتر کی تزئین و آرائش کی مد میں ہی اپنے لئے موبائل فون، کمپیوٹر، لان کے لئے رسیاں ، چھتری اور فریج بھی خریدا۔ اس سب کام کے لئے پیپرا کے رولز کو بھی نظر انداز کیا گیا۔

عطا الحق قاسمی نے لاہو میں اپنے کیمپ آفس کی تزئین و آرائش پر کل 3 لاکھ 56 ہزار 7 سو 75 روپے خرچ کئے۔ عطا الحق قاسمی نے خود ہی اپنا پروگرام شروع کی اورا ن کے حکم پر اس کو پی ٹی وی کے تمام چینلز پر دکھایا گیا۔ اس پروگرام میں کل خرچ 5 کروڑ 93 لاکھ 26 ہزار 2 سو 57 روپے آیا۔ اس پروگرام کو تمام پی ٹی وی کے چینلز پر چلانے پر 15 ہزار منٹ ایئر ٹائم لگا جس کا خرچہ 51.148 ملین روپے لگا۔ اس پروگرام کی تشہیر کے لئے 5 کروڑ 51 لاکھ خرچہ کیا گیا جبکہ پروگرام کی پی ٹی وی پر تشہیر کا خرچہ 2 کروڑ 37 لاکھ 68 ہزار روپے ہوا۔ عطا الحق قاسمی نے رمضان ٹرانسمیشن اور چیمپئز ٹرافی کے دوران اپنی تشہیر کے لئے اپنے اپنی پی ایس او کی فوٹیج والے کلپ چلوائے جو کہ سو منٹ تک چلائے گئے اور کل خرچہ 50 لاکھ 51 ہزار 7 سو روپے ہوا۔ عطا الحق قاسمی نے چیئر مین پی ٹی وی بنتے ہی اپنے بیٹے یاسر پیرزادہ کے اسکرپٹ کا معاوضہ 7 ہزار 5 سے بڑھا کر 80 ہزار کر دیا اور یاسر پیرزادہ کو عطا الحق قاسمی کے دور میں 4 لاکھ 80 ہزار روپے ادا کیے گئے۔ کل ملا کر عطا الحق قاسمی نے دو سال میں 2 کروڑ 4 لاکھ 77 ہزار 16 روپے خرچ کیے۔



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2rc3fbd
via IFTTT

No comments:
Write komentar