ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک)روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے سنیچر کے روز ماسکو میں ایران اور ترکی کے وزرائے خارجہ کے ساتھ پریس کانفرنس میں شام کی تقسیم نہ ہونے پر زور دیا۔روسی وزیر نے تین فریقی اجلاس کے اختتامی بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سوچی مذاکرات اور اقوام متحدہ کی قرارداد 2254 کے تحت شام کے بحران کا واحد حل سیاسی ہے اور ہم بھی سیاسی راہ حل پر یقین رکھتے ہیں.
انہوں نے شام پر برطانیہ اور فرانس کے تعاون سے امریکہ کے حالیہ میزائل حملے پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ 14 اپریل کو امریکہ کا حملہ غیرقانونی تھا.سرگئی لاوروف نے کہا کہ امریکہ نے کیمیائی ہتھیاروں کی پابندی کی تنظیم کے معائنہ کاروں کو شام کے کیمیائی حملے پر تحقیقات کرنے کی اجازت نہیں دے دی اور امریکہ کے اس اقدام سے شام کے سیاسی حل میں تاخیر ہوئی ہے.انہوں نے کہا کہ شام امن مذاکرات کا نواں دور مئی کے مہینے کے وسط میں سوچی میں منعقد ہو گا.
The post شام کی تقسیم ناقابل قبول ہے: روس appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2jlb7nv
via IFTTT
No comments:
Write komentar