Technology

Ads

Most Popular

Monday, 30 April 2018

خلیج فارس کا نام ہمیشہ باقی رہے گا، ڈاکٹر ولایتی

 

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی امور میں رہبر انقلاب کے مشیر علی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ خلیج فارس کا نام تاریخ میں ہمیشہ باقی رہے گا۔ تہران میں خلیج فارس نامی کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر علی اکبر ولایتی کا کہنا تھا کہ خلیج فارس کا نام تبدیل کرنے کی باتیں کرنے والے دراصل امریکہ اور اسرائیل کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قدیم تاریخی متون اور نقشوں میں بھی اس علاقے کو خلیج فارس کے نام سے پکارا گیا ہے۔

عالمی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر نے مزید کہا کہ خلیج فارس کا نام تبدیل کرنے اور اس کے تشخص کو بدلنے کی کوشش کرنے والے دراصل بحر ہند میں اپنا تسلط جمانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ ایران کے عوام اور حکومت اس سازش کو ہرگز کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور سامراجی طاقتیں خلیج فارس کا نام بدلنے اور اس پر قبضہ جمانے کی خواہش اپنے ساتھ قبر میں لے کر جائیں گی۔

قابل ذکر ہے کہ کتاب خلیج فارس معتبر عالمی دستاویزات، خطوط اور تاریخی نقشوں پر مشتمل ہے جن کا دنیا کی دس زبانوں سے فارسی میں ترجمہ کیا گیا ہے۔یہاں اس بات کا بھی ذکر ضروری ہے کہ تیس اپریل، جنوبی ایران کے ساحلی علاقوں سے پرتگالی سامراج کے اخراج کا دن ہے جسے ایران میں سرکاری طور پر قومی خلیج فارس ڈے کا نام دیا گیا ہے۔

The post خلیج فارس کا نام ہمیشہ باقی رہے گا، ڈاکٹر ولایتی appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2JGMbBX
via IFTTT

No comments:
Write komentar