Technology

Ads

Most Popular

Monday, 30 April 2018

انسٹاگرام نے اپنے سٹوریز فیچر کو مزید آسان بنا دیا

 

کیلی فورنیا (مانیٹرنگ ڈیسک) فیس بک کی فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام نے اپنے صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کروادیا جس کی مدد سے صارفین ایک انسٹاگرام سٹوری میں ایک ہی بار میں 10 میڈیا فائل اپ لوڈ کر سکیں گے۔ اس فیچر سے صارفین 10 فوٹو یا ویڈیو فائل کو سلیکٹ کر کے ایک ایک کو ایڈٹ کرنے کے بعد سب کو ایک ہی بار پوسٹ کر سکیں گے۔اس سے صارفین کو بار بار الگ الگ فائلوں کو ایڈٹ کر کے سٹوری میں اپ لوڈ کر کے وقت ضائع کرنا نہیں پڑے گا۔انسٹاگرام تصاویر کے جی پی ایس کوارڈینیٹس دیکھ کر صارفین کو تصویر میں موجود لوکیشن ٹیگ کرنے کےلیے تجویز بھی دے سکے گا۔چونکہ ویڈیو میں لوکیشن کی معلومات محفوظ نہیں ہوتیں اس لیے لگتا ہے کہ یہ فیچر صرف تصاویر کےلیے ہوگا۔ یہ نیا فیچر اینڈروئیڈ ڈیوائسز کے لیے جاری کیا گیا ہے۔ آئی او ایس ڈیوائسز پر اسے چند ہفتوں میں جاری کیا جائے گا۔

The post انسٹاگرام نے اپنے سٹوریز فیچر کو مزید آسان بنا دیا appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2r9m5Rg
via IFTTT

No comments:
Write komentar