Technology

Ads

Most Popular

Monday, 30 April 2018

تائیوان میں الیکٹرانکس فیکٹری میں آتشزدگی، 5 فائر فائٹرز سمیت 7 ہلاک

 

تائی پے(مانیٹرنگ ڈیسک) تائیوان میں برقی آلات بنانے والی فیکٹری میں آتشزدگی سے 5 فائر فائٹرز سمیت 7 افراد ہلاک ہوگئے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق تائیوان کے شہر ٹویون کے صنعتی ضلع میں واقع الیکٹرانکس فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے بالائی منزلوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

فیکٹری میں برقی آلات، ایندھن اور زہریلے مادوں کی موجودگی کے باعث آگ کی شدت میں اضافہ ہوگیا جسے بجھانے کے لیے شہر بھر سے فائر ٹینڈرز کو طلب کیا گیا، فائر فائٹرز نے فیکٹری میں پھنسے لوگوں کو بحفاظت نکال لیا تاہم 2 ملازم اندر پھنس گئے جنہیں نکالنے کے لیے فائر فائٹرز نے جان داؤ پر لگائی اور قیمتی جانیں بچانے کی جدوجہد میں خود شعلوں کی نذر ہوگئے۔

ریسکیو ٹیموں نے فیکٹری سے 2 لاشوں کو نکال لیا جب کہ جھلسنے والے 7 فائر فائٹرز کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے پانچ فائر فائٹرز دم توڑ گئے۔حکام کا کہنا ہے کہ کئی گھنٹوں کی طویل جدوجہد کے بعد فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا اور کولنگ کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔

The post تائیوان میں الیکٹرانکس فیکٹری میں آتشزدگی، 5 فائر فائٹرز سمیت 7 ہلاک appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2jhEQ0f
via IFTTT

No comments:
Write komentar