Technology

Ads

Most Popular

Monday, 30 April 2018

ہاشم آملہ کو جنوبی افریقی حکومت نے بڑے قومی اعزاز سے نواز دیا

 

ڈربن(مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ مایہ ناز بلے باز ہاشم آملہ کو جنوبی افریقہ کی حکومت نے شاندار کارکردگی پر”آرڈر آف ایکامانگا” ایوارڈ دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کے کرکٹر ہاشم آملہ کو کرکٹ میں شاندار کارکردگی پر جنوبی افریقی حکومت کی جانب سے قومی ایوارڈ دیاگیا ہے۔ وہ "آرڈر آف ایکامانگا” ایوارڈ وصول کرنے والے پہلے پروٹیز بیٹسمین ہیں، اس سے قبل فاسٹ بولرز شان پولاک اور مکھایا نتینی کو بھی یہ ایوارڈ دیا جا چکا ہے۔یہ ایوارڈ جنوبی افریقہ کے بڑے قومی ایوارڈ میں سے ایک ہے جو آرٹس،

کلچر، ادب، موسیقی، صحافت اور اسپورٹس میں شاندار کارکردگی اور خدمات پر دیا جاتا ہے۔ آملہ نے جنوبی افریقہ کی طرف سے 117 ٹیسٹ، 164 ون ڈے اور 43 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز کھیلے ہیں اور مجموعی طور پر 17794 رنز ا سکور کئے ہیں۔وہ ٹیسٹ کرکٹ میں جنوبی افریقہ کی طرف سے ٹرپل سنچری بنانے والے واحد بیٹسمین بھی ہیں۔ انہوں نے انگلینڈ کے خلاف اوول میں 311 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی۔واضح رہے کہ انگلینڈ میں ہیمپشائر کی جانب سے کا ونٹی کرکٹ کھیلنے میں مصروف ہاشم آملہ نے ایوارڈ لسٹ میں اپنا نام شامل ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایوارڈ کو جنوبی افریقی عوام کے نام کیا تھا۔

The post ہاشم آملہ کو جنوبی افریقی حکومت نے بڑے قومی اعزاز سے نواز دیا appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2JD2Tlv
via IFTTT

No comments:
Write komentar