عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی المعروف پنکی کی تازہ ترین تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ۔۔۔۔۔ آپ بھی دیکھیے۔۔۔۔۔لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تیسری اہلیہ بشری بی بی کی پہلی مرتبہ نقاب کے بغیر اور لاہور جلسے کے دوران کی تصاویر منظر عام پر آ گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بشری مانیکا اپنے شوہر عمران خان کے ساتھ تحریک انصاف کے 29 اپریل کے لاہور جلسےکے سلسلے میں شادی کے بعد پہلی مرتبہ لاہور آئی تھیں ۔بشری مانیکا کی جب سے شادی ہوئی ہے، تب سے ان کی نقاب کے بغیر کوئی تصویر منظر عام پر نہیں آئی جس کی وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ بشری مانیکا مذہبی رجحان رکھنےوالی گھریلو عورت ہیں اور وہ تصویریں بنوانے میں زیادہ دلچسپی نہیں رکھتیں۔شادی کے وقت بھی بشری مانیکا کی تصاویر جاری نہیں کی گئی تھیں تاہم بعد میں انکی ایک سرخ جوڑے میں تصویر وائرل ہوئی جو کہ انکی شادی کے دنوں میں لی گئی تھی اور انکے قریبی ذرائع نے بھی اس تصویر کے حقیقی ہونے کی تصدیق کی ۔ بشری مانیکا کی تحریک انصاف کے 29اپریل کے مینار پاکستان کے جلسے کے حوالے سے اپنے شوہر عمران خان کے ہمراہ آمد خفیہ ہی رکھی جا رہی ہے اور ان کی چند نئی تصاویر جاری ہوئی ہیں۔ان تصاویر میں بشریٰ مانیکہ نے نقاب کیا ہوا ہے اور وہ مینار پاکستان جلسے کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اپنے خاندان کے ہمراہ نکلی ہیں، اس تصویر میں بشریٰ مانیکا اپنے پہلے شوہر سے بیٹی کرثوم اور اپنی دوست فرح خان کے ساتھ دکھائی دے رہی ہیں جبکہ دوسری نقاب والی تصویر میں بھی بشریٰ مانیکا سیڑھیاں اتر رہی ہیں۔ تصاویر دیکھیں ۔۔۔۔۔
from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2JEGOD0
via IFTTT
No comments:
Write komentar