Technology

Ads

Most Popular

Sunday, 29 April 2018

بہت سیاست کر لی، اب ہم یہ کام کریں گے ۔۔۔۔جنوبی پنجاب صوبہ محاذ والوں نے اعلان کر دیا

 

ملتان ( ویب ڈیسک) جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کی رہنماؤں طاہر بشیر ، رانا قاسم نون اور سمیع اللہ چوہدری نے کہا ہے کہ ہمارے ساتھ خطے میں کروڑوں عوام ہیں، صوبہ کے قیام کیلئے آخری حس تک جائیں گے، مشن لے کر چل رہے ہیں بہت سیاست کرلی، اب عوام

کے حقوق کی آواز بلند کرنی ہے، انہوں نے کہا کہ 12 کروڑ کی آبادی کا صوبہ بہت بڑا ہے، ہمارا خطہ اپنے وسائل پر صعبہ چلائیں گے۔ اپنے حقوق کیلئے سیاسی جہدوجہد شروع کی ہے، اپنا حق لے کر رہیں گے، بعد ازاں تمام رہنما تونسہ کے لیے روانہ ہو گئے، دریں اثنا تونسہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے طاہر بشیر چیمہ نے کہا کہ عثمان برادرز نے ہمارے مؤقف کی تائید کرکے اس کو مضوط کیا ، ہمارا مؤقف سیاسی نہیں ہے کہ بلکہ بنیادی حقوق کاہے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقارکھوسہ نے کہاہے کہ وہ جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے مقاصد کی تہہ دل سے قدر کرتے اور جنوبی پنجاب صوبہ کے مطالبہ سے متفق ہیں تاہم محاذمیں شمولیت کا فیصلہ ساتھیوں اور ممبران اسمبلی سے مشاورت کے بعد کرینگے۔کھوسہ ہاؤس ڈیرہ غازیخان میں جنوبی پنجاب صوبہ محاز کے رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا کے نمائیدوں سے گفتگو کرتے ہوئے سردار ذوالفقار کھوسہ نے کہا کہ اسمبلیوں سے مستعفی ہوکر جنوبی پنجاب صوبہ کی تحریک چلانا قابل قدر اقدام اور وہ اس تحریک کے جذبات کی تہہ دل سے قدر کرتے ہیں جبکہ یہ بات ریکارڈ پر ہے جب میرے بیٹے سردار دوست محمد کھوسہ نے بطور کابینہ کے رکن کے علیحدہ صوبہ بنانے کی تجویز پیش کی تھی ۔(ف،م)



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2JyDOZa
via IFTTT

No comments:
Write komentar