مالدیپ (ویب ڈیسک) خوبصورت جزائر پر مشتمل ملک مالدیپ دنیا بھر کے سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہے، مالدیپ کے جزیرے رنگالی کونارڈ ریزورٹ میں زیر سمندر ہوٹل کا انتظام کیا گیا ہے۔ اس ہوٹل ایک رات کا کرایہ صرف 50ہزار ڈالرز ہے۔ سمندر کی تہہ میں بنائے گئے آرائشوں سے
بھرپور اس ہوٹل کا افتتاح رواں برس کے آخر میں کیا جائے گا۔دوسری جانب قطبِ شمالی کے جنوب میں سوئیڈن کے قصبے جوکاسجروی میں برف سے بنا ہوٹل عام عوام کے لیےکھول دیا گیا ہے۔مسلسل27ویں سال کھلنے والا سوئیڈن آئس ہوٹل دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا برفانی ہوٹل ہے، جسے ہر سال نومبر کے مہینے میں ڈیزائن کرنا شروع کیا جاتا ہے ،جو 8ہفتوں میں مکمل ہو کر بعد میں عوام لکے لیے کھول دیا جاتا ہے ۔ایک اعشاریہ6ٹن وزن کے حامل کم و بیش1ہزار برفیلے بلاکس کی مدد سے تیار ہونے والے اس ہوٹل میں65کمرے ہیں جہاں کرسیوں سے لے کر بستر،دروازے دیواریں اور حتیٰ کے برتن بھی برف سے ہی تیار کیے جاتے ہیں۔رواں سال اس ہوٹل میں روم کی ڈیزائننگ اور آرٹ سویٹس کی تیاری کے لیے دنیا بھر سے 42آرٹسٹوں کو منتخب کیا گیا جبکہ تقریباً100لوگوں نے اس آئس ہوٹل کے تعمیراتی کام میں اپنا حصہ ڈالا۔آئس ریسٹورنٹ،آئس چیپل اور درجن سے زائد سوئمنگ پولز لیے اس ہوٹل کو چارماہ کے لیے ڈیزائن کیا جاتا ہے جہاں ہر سال تقریباً50ہزار مہمان ٹھہرتے ہیں۔(ذ،ک)
from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2w5jUDh
via IFTTT
No comments:
Write komentar