کراچی(ویب ڈیسک) بھارت میں کمر پر بالوں کی دم کے حامل15سالہ مسلمان نوجوان کو ہندو برادری کی جانب سے ’’ہنومان‘‘ بھاگوان کی دوبارہ پیدائش تصور کیا جارہا ہے اور ہندو برادری کی جانب سے اسے بہت عزت دی جارہی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مدھیا پردیش کے ایک چھوٹے سے گائوں
سے تعلق رکھنے والے سہیل خان کی کمرپر بالوں کا گچھا ہے جوروز بروز تیزی سے بڑھتا جارہا ،ہندو برادری کی جانب سے اس نوجوان کو ہنومان بھاگوان کی دوبارہ پیدائش تصور کیا جارہاہے اور دور درار علاقوں سے ہندو برادری اس نوجوان کو دیکھنے اور اس سے دعائیں لینے آرہی ہے، سہیل کو اکثر تحفے میں پھلوں کی ٹوکریاں بھی دی جاتی ہیں، گائوں کے مکینوں کی جانب سے سہیل کو بجرنگی بھائی جان کا نام بھی دیا گیاہے۔ اتنا ہی نہیں بلکہ سہیل کو اسکول میں بھی بہت عزت دی جاتی ہے اور ٹیچرز اسے اس خوف سے ڈانٹتے تک نہیں کہ کہیں خدا ناراض نہ ہوجائے۔ سہیل کا کہنا ہے کہ اسے اس بالوں کی دم کی باعث عوام سے ملنے والا پیار اچھا لگتا ہے اور وہ کبھی اس دم کو کاٹنا نہیں چاہے گا۔دوسری جانب بھارتی وزیراعظم نریندو مودی کے اتحادی ہندوؤں کے مذہبی پیشوا اسارام باپو کو کم عمر لڑکی کے ساتھ زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سناد دی گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق اسا رام باپو نے 2013 میں جودھ پور کے ایک آشرم میں 16 سالہ لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ہندوؤں کے 77 سالہ مذہبی پیشوا اسارام باپو
کے خلاف فیصلہ سیکیورٹی وجوہات کی بناء جودھپور کی جیل میں سنایا گیا۔اسا رام باپو کو جودھپور آشرم میں لڑکی کے ساتھ زیادتی کے الزام میں 2013 میں بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور سے گرفتار کیا گیا تھا۔اسا رام باپو کی سزا کے خلاف مظاہروں کے پیش نظر بھارت کی 4 ریاستوں راجستھان، اتر پردیش، ہریانہ اور گجرات میں سیکیورٹی الرٹ کر دی گئی ہے۔دنیا بھر میں 400 آشرم کی دیکھ بھال کرنے والے اسارام باپو کو عدالت نے ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی ہے۔اس کے علاوہ اسارام کے بیٹے نارایان سائی پر بھی سورت کی عدالت میں 2002 اور 2004 میں دو بہنوں کے ساتھ جنسی زیادتی کا کیس چل رہا ہے اور سپریم کورٹ نے حال ہی میں اس کیس کو 5 ہفتوں میں نمٹانے کا حکم دیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ برس بھی بھارت میں سکھوں کے ایک مذہبی پیشوا گرو گرمیت رام رحیم سنگھ کو خواتین کے ساتھ زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر 20 برس قید کی سزا سنائی تھی۔متعدد بھارتی فلموں میں جلوہ گر ہونے والے گرو گرمیت رام رحیم سنگھ کی سزا کے بعد بھارت کی متعدد ریاستوں میں مظاہرے بھی پھوٹ پڑے تھے۔(ذ،ک)
from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2r8BbGt
via IFTTT
No comments:
Write komentar