Technology

Ads

Most Popular

Monday, 30 April 2018

کیا آپ ’چیتا بلی‘ کے بارے میں جانتے ہیں؟

 

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کیا آپ نے ’چیتا بلی‘ کا نام سنا ہے؟جنگلی بلی کی ایک نسل چیتے سے مشابہت کے باعث چیتا بلی کہلاتی ہے۔ یہ جنوب اور مشرقی ایشائی ممالک میں پائی جاتی ہے۔یہ بلی جسامت میں عام بلی جیسی ہی ہوتی ہے تاہم یہ تھوڑی سی دبلی ہوتی ہے اور اس کا سر بھی عام بلیوں کے مقابلے میں چھوٹا ہوتا ہے۔چیتا بلی کی نسل عام بلیوں کے مقابلے میں کم ہے لہٰذا اس کے تحفظ کے لیے اقدامات بھی جاری ہیں۔چین کی جنگ ژینگ کاؤنٹی میں بھی ایسی ہی ایک ننھی سی چیتا بلی کو پھرتے دیکھا گیا۔

جس کے بعد ایک گاؤں والا اسے اٹھا کر اپنے گھر لے آیا۔کئی دن تک اس کی پرورش کرنے کے بعد اسے اندازہ ہوا کہ یہ عام بلی نہیں اور کسی خاص جنگلی نسل سے تعلق رکھتی ہے جس کے بعد وہ بلی کو لے کر پولیس کے پاس پہنچ گیا۔پولیس نے فوراً ہی پہچان لیا کہ یہ ’چیتا بلی‘ ہے جس کی عمر ایک ماہ ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر یہ بچہ اس وقت اپنے ٹھکانے سے باہر نکل آیا جب اس کی ماں خوراک کی تلاش کے لیے باہر گئی ہوگی۔عالمی ادارہ برائے تحفظ فطرت آئی یو سی این نے اس بلی کو تیسرے درجے کی حفاظتی فہرست میں رکھا ہے۔

The post کیا آپ ’چیتا بلی‘ کے بارے میں جانتے ہیں؟ appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2HD0TsW
via IFTTT

No comments:
Write komentar