Technology

Ads

Most Popular

Monday, 30 April 2018

ایران اور فرانس کے صدور کی ٹیلی فون پر گفتگو

 

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران اور فرانس کے صدور نے مشترکہ مفادات کی بنیاد پر دونوں ملکوں کے درمیان تمام شعبوں میں تعلقات کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا ہے۔اتوار کی شب فرانس کے صدر امانوئیل میکرون سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے صدر ایران ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ تہران، پیرس کے ساتھ تعلقات کو خاص اہمیت دیتا ہے۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی، ثقافتی اور اقتصادی معاملات کے ساتھ ساتھ علاقائی حالات کے بارے میں تعاون کی بے پناہ گنجائش موجود ہے۔صدر ایران نے جامع ایٹمی معاہدے کے دوام کو علاقائی تعاون اور سیکورٹی کی تقویت کی مستحکم بنیاد قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا کے تمام ملکوں کے ساتھ ایران کے تعلقات کی اساس باہمی اعتماد پر استوار ہے اور جامع ایٹمی معاہدہ ایران اور یورپی ملکوں کے درمیان اعتماد کی جانب پہلا قدم ہے۔

ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ ایٹمی معاہدے کے بارے میں امریکی صدر کا موقف معاہدے میں شامل دیگر سات ممالک کے موقف کے منافی ہے۔
فرانس کے صدر امانوئیل میکرون نے بھی اس موقع پر پیرس اور تہران کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین اور خاص طور سے فرانس، ایٹمی معاہدہ کا دفاع اور اس میں سو فی صد باقی رہے گا۔

امانوئیل میکرون نے مزید کہا کہ ان کا ملک مشرق وسطی میں امن و استحکام کا خواہاں ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ جامع ایٹمی معاہدہ علاقائی مسائل اور مشکلات کے حل کا بہترین ذریعہ ہے۔

The post ایران اور فرانس کے صدور کی ٹیلی فون پر گفتگو appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2JF0Ygp
via IFTTT

No comments:
Write komentar