Technology

Ads

Most Popular

Monday, 30 April 2018

ایران کی مسلح افواج کو کسی دشمن سے کوئی خوف و ہراس نہیں:ایرانی وزیر دفاع

 

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ایرانی مسلح افواج کو آج کسی دشمن سے کوئی خوف و ہراس نہیں ہے آج ایران کی مسلح افواج دفاعی ساز و سامان کے حوالے سے اپنے پاؤں پر کھڑی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وزارت دفاع میں خدمت بہت بڑی توفیق ہے جو اللہ تعالی نے آپ جوان افسروں کو عنایت کی ہے۔ ایران کی مسلح افواج اسلامی نظآم اور ولایت فقیہ کے سائے میں پیشرفت اور ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہیں۔

جنرل حاتمی نے کہا کہ ایران دفاعی وسائل کے لحاظ سے اپنے پاؤں پر کھڑا ہے اور آج ہمیں کسی دشمن سے کوئی خوف و ہراس نہیں ہے ہم اپنے دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کے لئے آمادہ ہیں ہمارے جوان ایرانی قوم کا مضـوط اور مستحکم قلعہ ہیں جو جدید ترین ہتھیاروں کے علاوہ ایمان کے اسلحہ سے بھی مسلح ہیں۔

The post ایران کی مسلح افواج کو کسی دشمن سے کوئی خوف و ہراس نہیں:ایرانی وزیر دفاع appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2HZGIsO
via IFTTT

No comments:
Write komentar