Technology

Ads

Most Popular

Monday, 30 April 2018

چیف جسٹس کا شیخ زیداسپتال میں لیورٹرانسپلانٹ یونٹ کی بندش پر ازخود نوٹس

 

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) شیخ زیداسپتال کا لیورٹرانسپلانٹ یونٹ بند، سپریم کورٹ میں ازخود نوٹس کیس کی سماعت، خواجہ سلمان رفیق سمیت مانیٹرنگ کمیٹی کے ارکان ڈھائی بجے طلب کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے شیخ زیداسپتال میں لیورٹرانسپلانٹ یونٹ کی بندش کیخلاف از خود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور مانیٹرنگ کمیٹی کے ارکان کو ڈھائی بجے طلب کر لیا۔

چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ 5ماہ سے شیخ زید اسپتال کا لیور ٹرانسپلانٹ یونٹ بند ہے۔جس پر ڈائریکٹر ٹیکنیکل نے عدالت کو بتایا کہ ڈونرکی موت ہونےسےٹرانسپلانٹ یونٹ بندکرنےکافیصلہ کیاگیا۔

چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ یونٹ بند کرنے کا اختیار ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کےپاس کہاں سےآگیا۔ ایک ڈونرکی موت سےآپ نےجگرکی پیوندکاری روک دی۔

The post چیف جسٹس کا شیخ زیداسپتال میں لیورٹرانسپلانٹ یونٹ کی بندش پر ازخود نوٹس appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2rc4EP1
via IFTTT

No comments:
Write komentar