Technology

Ads

Most Popular

Sunday, 29 April 2018

جانے والوں کو مت روکو: زوال کے دنوں میں پارٹی چھوڑ کر جانے والوں کے بارے میں نواز شریف نے ہدایات جاری کر دیں

 

اسلام آباد (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے مشکل ترین حالات میں پارٹی چھوڑنے والوں کو واپس لانے کیلئے رابطہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ حالات کچھ بھی ہوں وہ اپنا بیانیہ لیکر آگےبڑھیں گے

اور امید ہے کہ عوام ا ن کے بیانیہ کو پزیرائی دیں گے،ایسے رہنما جو آنے والے دنوں میں مشکل اور سختی دیکھ کر ساتھ چھوڑ رہے ہیں انہیں جانے دیا جائے انہیں یقین ہے کہ بے وفائی پر عوام ایسے لوگوں کو الیکشن میں مسترد کر دیں گے۔ نجی رپورٹ کے مطابق چوہدری سمیع اللہ کو نوا ز شریف ، شہباز شریف نے پارٹی میں بہت عزت دی، وہ بہاولپور سے اہم پی اے منتخب ہوئے، بعد ازاں انکی اہلیہ کو بھی مخصوص نشست کیلئے ایم پی اے بنوایا، چوہدری سمیع اللہ چند روز قبل مشکل وقت میں نواز شریف کا ساتھ چھوڑ کر جنوبی پنجاب صوبہ محاز میں شامل ہو گئے تھے،جس پر نواز شریف نئ انتہائی افسردگی سے کہا کہ چوہدری سمیع اللہ کو مت روکیں انہیں جانے دیں ، تاہم انہوں نے کہا کہ میرا پیغام ان تک ضرور پہنچا دیں کہ سمیع اللہ آپ نے نہ صرف میرا دل دکھایا ہے بلکہ قینچی کیساتھ میرے دل کے ٹکرے ٹکرے کر دیئے ہیں۔(ن) لیگ کے کے قائد نے پیامر سے کہا کہ جانے والوں کو جانے وہ پر شخص کو اپنے ضمیر کے مطابق فیصلے کر نے اختیار ہے، ابھی اور بھی لوگ چھوڑ دیں گے، لیکن ووٹ کو عزت دو کیلئے جدو جہد جاری رہے گی۔(ف،م)



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2KmUB2z
via IFTTT

No comments:
Write komentar