Technology

Ads

Most Popular

Sunday, 29 April 2018

بڑی سیاسی خبر : نامور پاکستانی سیاستدان نے الیکشن سے چند ہفتے قبل سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

 

کراچی(ویب ڈیسک) ایم کیو ایم لندن کے رہنما واسع جلیل نے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کے رہنما واسع جلیل نے کہا ہے کہ پاکستان میں کسی بھی مذہبی یا سیاسی جماعت سے وابستگی یا شمولیت کا ارادہ نہیں،

میں اپنے حلقے کے عوام سے معذت چاہتا ہوں۔ متحدہ کا شکر گزار ہوں جس نے پارٹی میں اہم ذمہ داریاں دیں، ان کا کہنا تھا کہ مہاجر قوم ایک اٹل حقیقت ہے۔ ایم کیو ایم کے رہنما واسع جلیل نے سیاست کو خیرباد کہنے کا اعلان کردیا،ایم کیو ایم لندن کے رہنما واسع جلیل کا کہنا ہے کہ میراکسی سیاسی یامذہبی جماعت سے اب کوئی واسطہ نہیں،ایم کیوایم کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہورہا ہوں۔واسع جلیل نے کہا کہ مستقبل میں کسی سیاسی جماعت میں شامل نہیں ہوں گا،متحدہ کاشکرگزارہوں جس نے پارٹی میں اہم ذمہ داریاں دیں،ان کا کہناتھا کہ مہاجرقوم ایک اٹل حقیقت ہے۔دوسری جانب خبر کے مطابق یم کیوایم لندن کے سابق ترجمان اور رابطہ کمیٹی کے رکن واسع جلیل نے امریکا سے بیان جاری کیا ہے کہ ان کا کسی سیاسی یا مذہبی جماعت سے کوئی تعلق نہیں اور مستقبل میں بھی کسی سیاسی جماعت میں شامل نہیں ہوں گے۔ دوسری جانب ایم کیوایم پاکستان کے رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی یوسف شہوانی نے بھی جماعت چھوڑ کر پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہوگئے ہیں۔ یوسف شہوانی نے پی ایس پی کے مرکزی سیکریٹریٹ پاکستان ہاؤس میں مصطفیٰ کمال کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپنی سابقہ جماعت سے لاتعلقی کا اعلان کیا۔ اس موقع پر پی ایس پی چئیرمین مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ اراکینِ صوبائی اور قومی اسمبلی زور زبردستی نہیں بلکہ ایم کیو ایم کی تباہی اور منافقت دیکھ کر ہماری جماعت میں شامل ہورہے ہیں۔(ف،م)



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2JD36VX
via IFTTT

No comments:
Write komentar