Technology

Ads

Most Popular

Sunday, 29 April 2018

مسلم لیگ (ن) میں اعلیٰ عہدوں پر تقرریاں ۔۔۔۔ پنجاب کا صدر جنرل سیکرٹری اور سیکرٹری اطلاعات کون ہوگا ؟ خبر آ گئی

 

لاہور(ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف نے مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر ، جنرل سیکرٹری ، سیکریٹری اطلاعات سمیت دیگر عہدیداران کی نامزدگی کیلئے پارٹی قائد محمد نواز شریف سے مشاورت شروع کر دی ہے۔ اس سلسلے میں ان کی نواز شریف سے دو ملاقاتیں ہو

یہ خبر پڑھیں : بجٹ 2018ء: عوام کے لیے ٹیکسوں کی بھرمار مگر شریف خاندان کے کس ادارے کو ٹیکس پر چھوٹ دے دی گئی؟ناقابل یقین خبر آ گئی

یہ خبر پڑھیں : ایٹمی ہتھارروں کی دوڑ: پاکستان جلد کیا کھڑاک کرنے والا ہے؟ عسکری اور عالمی امور کے امریکی ماہر نے ایسی پیشگوئی کر دی کہ پوری دنیا میں تھر تھلی مچ گئی

چکی ہیں۔ مسلم لیگ ن سندھ کے عہدیداران کے چنائو کے لئے مسلم لیگ (ن) سندھ کی صوبائی کونسل کا اجلاس آج اتوار کو کراچی میں ہو رہا ہے جبکہ بلوچستان مسلم لیگ (ن) کے نامزد عہدیداران کی صوبائی کونسل بلوچستان اگلے ماہ توثیق کرے گی۔ ادھر پنجاب مسلم لیگ (ن) کیلئے عہدیداروں کے چنائو کیلئے میاں نواز شریف کی صدارت میں ہونے والے مسلم لیگ ن کے ڈویژنل اجلاس بھی ممدو و معاون ثابت ہوں گے جن میں میاں نواز شریف ڈویژن کی سطح پر سینٹرل حضرات ، ممبران قومی و صوبائی اسمبلی ، مشیر ، ڈپٹی میئر ، چیئر مین وائس چیئر مین، ضلعی صدور /سیکرٹریوں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وہ ان اجلاسوں میں پنجاب کے نئے عہدیداران کے حوالے سے مشاورت بھی کریں گے۔ امکان ہے پنجاب کا صدر جنوبی پنجاب سے لیا جائیگا تا ہم مسلم لیگ (ن) پنجاب کے ایک سابق جنرل سیکرٹری کو بھی پنجاب کا صدر بنایا جا سکتا ہے۔(ف،م)



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2r7WPe9
via IFTTT

No comments:
Write komentar