Technology

Ads

Most Popular

Sunday, 29 April 2018

”تمہارے پلے ہے کیا ۔۔۔“ پا رلیمینٹ میں تحریک انصاف کی خاتون رکن کے ساتھ عابد شیر علی کی دست درازی پر جھگڑا شروع ہوا ۔۔۔۔ شرمناک تفصیلات اس خبر میں

 

”تمہارے پلے ہے کیا ۔۔۔“ پا رلیمینٹ میں تحریک انصاف کی خاتون رکن کے ساتھ عابد شیر علی کی دست درازی پر جھگڑا شروع ہوا ۔۔۔۔ شرمناک تفصیلات اس خبر میں

لاہور (ویب ڈیسک) مالی سال 2018-19ءکا بجٹ پیش کرنے کے دوران پارلیمینٹ میں شیریں مزاری، عابر شیر علی اور مراد سعید کے درمیان جھگڑا ہوا جسے ہر ٹی وی چینل پر ٹیلی کاسٹ کیا گیا۔

جھگڑے کے دوران شیریں مزاری عابد شیر علی سے انگریزی زبان میں ہاتھ نہ لگانے کو بھی کہتی رہیں اور اب ایک صحافی نے دعویٰ کیا ہے کہ عابد شیر علی نے فیصل آباد میں ایک گروہ سے اس معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے ایسی شرمناک ترین بات کہی کہ جان کر آپ بھی توبہ توبہ کر اٹھیں گے۔صحافی علی سلمان علوی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ” عابد شیر علی نے فیصل آباد میں ایک گروہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب شیریں پارلیمینٹ میں جھگڑے کے دوران چلائیں کہ مجھے ہاتھ مت لگاﺅ، تو میں نے ان سے کہا کہ آپ کے پاس اب کچھ ایسا ہے جسے میں ہاتھ لگانا پسند کروں گا؟“جبکہ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماءشیریں مزاری نے کہا ہے کہ پارلیمینٹ میں جب عابد شیر علی وغیرہ نے ان کا گھیراﺅ کیا تو پھر انہوں نے مراد سعید کو بلایا جس پر عابد شیر علی نے ناصرف گالم گلوچ کی بلکہ اپنی جوتی بھی اتار لی تھی۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیریں مزاری نے کہا کہ ”پارلیمینٹ میں جھگڑے سے متعلق جو کچھ بھی کہا جا رہا ہے وہ بالکل غلط ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے 2012ءمیں پاکستان پیپلز پارٹی کے منتخب وزیر خزانہ پر چوڑیاں پھینکی تھیں اور احسن اقبال نے تقریر کے دوران روٹی پیش کر کے ڈسٹرب کرنے کی کوشش کی تھی۔ہم نے مفتاح اسماعیل کا مائیک بند کرنے کی کوشش نہیں کی اور مائیک کو ہاتھ نہیں لگایا بلکہ ہم صرف دباﺅ ڈالنا چاہ رہے تھے کہ یہ ایک سال کا بجٹ غیر اصولی ہے اور ایک غیر منتخب آدمی کو اسمبلی میں لا کر بجٹ پیش کروانا بھی غلط ہے۔ہم تقریر روکنا چاہ رہے تھے کہ عابد شیر علی نے گھیراﺅ کر لیا جس پر میں نے مراد سعید کو بلایا۔ مراد سعید آیا تو عابد شیر علی نے ناصرف گالم گلوچ کی بلکہ اپنا جوتا بھی اتار لیا۔ اب اس پر اگر ایک غیرت مند آدمی ردعمل نہ دیتا تو پھر کیا کرتا؟“ (س)


یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف ، مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی تینوں کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں، چند سال بعد کسی کا نام و نشان بھی باقی نہیں رہے گا کیونکہ ۔۔۔۔۔۔ہارون رشید نے ایسی وجہ بتا دی کہ آپ بھی سوچ میں پڑ جائیں گے



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2ra6gsJ
via IFTTT

No comments:
Write komentar